تازہ تر ین

نواز شریف شرم کرودبنگ کپتان کا دبنگ ٹویٹ

اسلام آباد(ویب ڈسک )پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ کرپشن بے نقاب کرنے پر نواز شریف ججز پر حملے کررہے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرتحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو اپنی ان حرکتوں پرشرم آنی چاہیے، وہ کرپشن بے نقاب کرنے پر ججز پر حملے کررہے ہیں۔پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے کہا کہ نوازشریف قوم سے لوٹے ہوئے اپنے اربوں روپے بچانے کے لیے ریاستی اداروں کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ آج نیب ریفرنسز کے سماعت کے لیے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ججز بغض سے بھرے پڑے ہیں۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain