اسلام آباد (ویب ڈیسک)سپریم کورٹ میں جہانگیرترین کی نااہلی کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ دیکھ رہے ہیں جو دستاویزات ریکارڈ پر ہیں اس سے بے ایمانی کا سوال پیدا ہو تا ہے ۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی جہانگیر ترین کا نااہلی کے لیے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں ۔جن کی سماعت اختتامی مرحلے میں داخل ہو چکی ہے ۔سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کر رہاہے ۔چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے کہا کہ جہانگیر ترین نے لیز زمین کی ادائیگیاں بذریعہ چیک کیں ،کسی ملک نے بھی لیز زمین کی ادائیگی پر اعتراض نہیں کیا ۔