تازہ تر ین

نواز شریف سے اسپیکر قومی اسمبلی کی ملاقات، پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس کے بارے میں بریفنگ دی

اسلام آباد(اے این این) مسلم لیگ (ن)کے صدراورسابق وزیر اعظم نواز شریف سے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ملاقات کی اورپارلیمانی رہنماوں کے اجلاس کے بارے میں بریفنگ دی ۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کوسردار ایاز صادق نئی حلقہ بندیوں کےلئے آئینی ترمیمی بل پرمنعقدہ پارلیمانی رہنماوں کے اجلاس کے بعد سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کےلئے میاں منیر کی رہائش گاہ پہنچے ۔ اس موقع پر وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب،مشیر عرفان صدیقی اور آصف کرمانی بھی موجود تھے۔سپیکر نے سابق وزیراعظم کو آئینی ترمیمی بل پر اتفاق رائے نہ ہونے کے بارے میں بریفنگ دی۔ سپیکر نے عام انتخابات کے بروقت انعقاد کے حوالے سے آئینی و قانونی ماہرین کی آرا اور سیاسی جماعتوں کے موقف سے بھی تفصیلی آگاہ کیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے سیاسی جماعتوں سے رابطوں کے لیے قائم 5رکنی کمیٹی کی طرف سے اب تک کی گئی ملاقاتوں اور اس کے نتائج بارے بھی نواز شریف کو بریفنگ دی ۔ رپورٹ کے مطابق اسپیکر نے تجویز دی کہ آئینی ترمیمی بل کی منظوری کےلئے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس فوری طلب کر کے اتفاق رائے حاصل کر لیا جائے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain