تازہ تر ین

قومی اور صوبائی اسمبلیاں کب ٹوٹیں گی، تاریخوں کا اعلان ہو گیا

لاہور(خبر نگار) الیکشن کمیشن نے انتخابی ایکٹ 2017کے تحت قومی و صوبائی اسمبلی کو تحلیل کرنے کی تاریخوں کا اعلان کردیا ۔جس کے تحت قومی اسمبلی 31مئی جبکہ صوبائی اسمبلی پنجاب 31مئی، سندھ، خبیر پختونخوا اور بلوچستان 28مئی کو تحلیل ہوں گی۔عام انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن ظفر اقبال حسین نے کہا کہ انتخابی عملے کا معاوضہ بھی بڑھا دیا گیا ہے، پولنگ کے عملہ کو 6ہزار روپے تک ادا کئے جائیں گے جبکہ الیکشن ایکٹ 2017ءکے تحت الیکشن کمیشن کو سکیورٹی اداروں کے خلاف بھی کارروائی کا اختیار ہو گا، الیکشن سے قبل تمام پولنگ اسٹاف بشمول سکیورٹی ادارے حلف لیں گے۔الیکشن کمیشن نے بریفنگ میں بتایا کہ خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنے پر 3سال قید، ایک لاکھ روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جاسکیں گی، کسی بھی پولنگ اسٹیشن میں یا حلقہ میں خواتین ووٹرز کی تعداد 10فیصد سے کم ہونے پر انتخاب معطل کیا جا سکے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ الیکشن نتائج کا اعلان ریٹرننگ آفسر رات دو بجے سے پہلے کرے گا،انتخابات 2018ءمیں انگوٹھوں پر سیاہی کے نشانات کی بجائے پی سی ایس آئی آر کی تیار کردہ مارکر استعمال کی جائے گی۔الیکشن 2018ءمیں بائیو میٹرک سسٹم یا الیکٹرانک ووٹر مشین استعمال نہیں کی جائے گی،ریٹرننگ آفسر مسترد کردہ ووٹوں کی بھی جانچ پڑتال کر سکے گا۔

 


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain