تازہ تر ین

سعودی شہزادوں کی گرفتاری کے بعد ایک اور جھٹکا

ریاض (خصوصی رپورٹ)سعودی عرب میں کرپشن کے الزام میں گرفتار ہونے والوں کی تعداد پانچ سو سے تجاوز کرگئی۔ گرفت میں آنے والوں میں شہزادے شاہی خاندان کے افراد اور اعلیٰ سرکاری اہلکار شامل ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں بدعنوانی کے خلاف مہم بلاتفریق جاری۔ گرفتار شدگان میں ارب پتی شہزادہ الولیدبن طلال اور دیگرس شہزادے و شاہی خاندان کے دیگر افراد شامل ہیں۔ سعودی عرب کے اٹارنی جنرل سعودالمجیب نے اخبار کو بتایا کہ گرفتار شدگان کو ہوٹل منتقل کردیاگیا ہے اور ان سے تفتیش جاری ہے۔ تفتیش کی تفصیلات خفیہ رکھی جارہی ہیں۔ سعودی عرب میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی سربراہی میں اینٹی کرپشن کے قیام کے بعد ہفتے کی رات ہی کارروائی شروع کردی گئی تھی اور تین شہزادوں کو فوری طور پر گرفتار کیا گیا تھا۔ ہوٹل میں آنے اور جانے والے افراد پر نظر رکھنے والے امریکی احکام نے اخبار کو بتایا کہ تاحال ہوٹل میں پانچ سو گرفتار شدگان موجود ہیں۔ امریکی اخبار کے مطابق گرفتار شدگان فرش پر سورہے ہیں۔ کرپشن کے الزام میں گرفتار 11سعودی شہزادوں ، وزراءاور حکومت عہدیداروں سمیت تمام افراد کے بینک اکاﺅنٹس منجمد کردئیے گئے۔ سعودی عرب کے مرکزی بینک کے مطابق گرفتار افراد کی کمپنیاں معمول کے مطابق کام کررہی ہیں اور ملک میں جاری کرپشن کے خلاف مہم کا اثر معیشت پر نہیں پڑے گا۔ سعودی مالیاتی اتھارٹی (ساما) نے کہا ہے کہ بدعنوانی کے الزام میں گرفتار افراد کے ذاتی کھاتے منجمد کئے گئے ہیں، ان کی ملکیت میں آنے والی کمپنیوں کے کھاتوں کو منجمد نہیں کیاگیا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain