تازہ تر ین

شفاف احتساب کا عمل دفن ہو چکا کھربوں لوٹنے والوں کو کوئی پوچھنے والا نہیں، شہباز شریف

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے یوم اقبال پر حکیم الامت علامہ محمد اقبالؒ کے مزارپر حاضری دی۔ وزیراعلیٰ نے علامہ محمد اقبالؒ کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی اور وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی اور سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی۔ وزیراعلیٰ نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کئے اور ڈاکٹر محمد اقبالؒ کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبالؒ کی شاعری نے برصغیر کے مسلمانوں میں ایک علیحدہ وطن کے حصول کی تحریک پیدا کی اور ان کے خواب کو قائداعظم محمد علی جناحؒ کی قیادت میں عظیم جدوجہد کے نتیجے میں عملی تعبیر ملی۔ علامہ اقبالؒ کی شاعری ، افکار اور فرمودات کسی مخصوص وقت کے لئے نہیں اور ان کی شاعری زمان و مکاں کی قید سے آزاد ہے اور آج ہمیں ان اشعار اور فرمودات سے رہنمائی لینی چاہیئے کیونکہ اقبالؒ کا فلسفہ آج بھی ہماری بقا کا ضامن ہے ۔ انہوں نے اپنی شاعری کے ذریعے امن اور بھائی چارے کا پیغام دیا ہے۔ ان کے افکار پر عمل پیرا ہو کر کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔ علامہ اقبالؒ کی شاعری سے نہ صرف دنیا کے اربوں مسلمانوں بلکہ پوری دنیا کو روشنی اور رہنمائی ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم گزشتہ 70 برس کے دوران ہر سال اقبالؒ کے مزار پر حاضری دیتے ہیں، فاتحہ خوانی کرتے ہیں اور یہاں رکھی گئی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کرتے ہیں لیکن ہمیں اس بات کا بھی جائزہ لینا ہے کہ ان کے اشعار، افکار اور سوچ و فکر پر کہاں تک عمل کیا گیا ہے۔ ان کے افکار کی روشنی میں قوم کی تقدیر بدلنے کیلئے کیا اقدامات کئے گئے ہیں؟ یہ سوالیہ نشان ہے۔ اور یہی سوال پوری قوم کے ضمیر کو جھنجھوڑ رہا ہے۔ گزشتہ 70 برس میں علامہ اقبالؒ کے اشعار اور فلسفہ کے بارے میں بے شمار مقالے لکھے گئے اور تقاریر کی گئی ہیںلیکن ان پر عمل نہیں کیا گیا۔ غریب، بیوہ، یتیم اور بے سہارا افراد کی حالت زار بدلنے کے لئے کچھ نہ کیا گیا۔ ہمیں دیکھنا ہوگا امیر اور غریب کے درمیان خلیج کو کم کرنے کیلئے کیا کوشش کی گئی؟ انہوں نے کہا کہ کرپشن اور قومی وسائل کی لوٹ مار نے پاکستان کی جڑوں کو کھوکھلا کر دیا ہے، ہر طرف چھینا جھپٹی ہے۔ ہمیں اس بات کا بھی جائزہ لینا ہے کہ کرپشن کی روک تھام کے لئے کیا تدابیر اختیار کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں شفاف احتساب کا عمل دفن ہو چکا ہے اورشفاف احتساب کا عمل ختم ہو چکا ہے۔ ملک میں اقربا پروری، سفارش اور رشوت چلتی ہے۔ احتسابی عمل ایسا ہونا چاہیئے جو شفاف اور بے لاگ ہو۔ وزیر اعلیٰ نے زخمیوںکی جلد صحت یابی کےلئے دعا کی ہے اور کہا ہے کہ شہید ڈی آئی جی حامد شکیل اور پولیس اہلکاروں نے وطن پر اپنی جانیں نچھاور کی ہیں۔ دہشت گردی کے اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔شہداءہمارے ہیرو ہیں اوران کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے تلہ گنگ کے قریب ڈھوک پٹھان کے مقام پر ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے – وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا ہے۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے فےصل آباد کے نواحی علاقے کے سکول مےں بچوں پر تشدد کے حوالے سے مےڈےا پر نشرہونے والی خبر کا نوٹس لےتے ہوئے صوبائی وزےر سکولز اےجوکےشن اور سےکرٹری سکولز اےجوکےشن سے ر پورٹ طلب کرلی ہے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain