تازہ تر ین

عمران خان کا سابق چیئر مین نیب کیخلاف تہلکہ خیز انکشاف

چترال (صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں قوم کی بہتری صرف قبل ازوقت انتخابات میں ہے، اس وقت پاکستان جس جگہ کھڑا ہے سوائے قبل ازوقت انتخابات کے مجھے کوئی چیز نظر نہیں آ رہی، حکومت رکی ہوئی ہے، حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، ہم مطالبہ کر سکتے ہیں، ہم مجبور تو نہیں کر سکتے، یہ کوئی احمق ہے جو کہہ رہا ہے کہ قبل ازوقت انتخابات جمہوریت کے خلاف ہیں۔ جب کسی کا مینڈیٹ مشکوک ہو جاتا ہے تو وہ پھر انتخابات کرواتا ہے،ہم وزیراعظم کو کہتے ہیں کہ وہ ملک کو فوری طور پر قبل ازوقت انتخابات کی طرف لے کر جائیں،یہ کوئی احمق ہے جو کہہ رہا ہے کہ قبل ازوقت انتخابات جمہوریت کے خلاف ہیں، ایم کیو ایم اور پی ایس پی کے اتحاد میں مجھے کوئی بڑی سازش نظر نہیں آتی، بھارت سے افغانستان کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی ہو رہی ہے، یہ نریندر مودی کا پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے کا واضح منصوبہ ہے، سابق چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کے خلاف کارروائی کرنی چاہئے اور اسے عبرتناک سزا دینی چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار عمران خان نے چترال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خان خٹک اور پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین بھی موجود تھے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ جتنی جلدی پاکستان میں انتخابات ہوں اتنا ہی پاکستانی عوام کا فائدہ ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ حکومت نام کی چیز نہیں۔ پتہ چلا ہے کہ وزیراعظم مانچسٹر میں ٹرین پر جا رہا تھا اور وہ اپنی ایئربلیو کمپنی کا برطانوی ایوی ایشن سے کوئی کام کروانے جا رہا تھا۔ پاکستان کے حالات دیکھیں اور وزیراعظم دیکھیں کیا کر رہا ہے یا وہ کدھر جا رہا ہے، ایک کرپٹ، نااہل اور جھوٹے سابق وزیراعظم کو لندن ملنے جا رہا ہے اور مجھے کیوں نکالے کا چھوٹا بھائی لندن بیٹھا ہوا ہے۔ وہ عجیب عجیب ٹوپیاں پہن رہا ہے۔ اس کی ہمیں ابھی تک یہی سمجھ نہیں آ رہی ،مسئلہ پاکستان میں ہے، آپ پاکستان سے باہر کیا کر رہے ہیں۔ آلودگی پنجاب میں بڑا سنجیدہ مسئلہ ہے۔ اس پر سارے لوگوں کو بیٹھ کر سوچنا چاہئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب لندن گیا ہوا ہے اپنے بھائی سے سمجھوتہ کرنے کہ آپ تھوڑا پیچھے ہو جائیں اور مجھے پارٹی سنبھالنے دیں، کیا یہ ملک کے مسئلے ہیں۔ ان حالات میں جب وزیر خزانہ بستر پر پڑا ہوا ہے اس پر منی لانڈرنگ اور کرپشن کے کیسز ہیں وہ پاکستان میں نہیں ملکی معیشت کا حال دیکھ لیں۔ وزیر خارجہ کے پاس اقامہ نکلا ہے،وہ دبئی سے 50 ہزار درہم ماہانہ تنخواہ لے رہا ہے، کوئی دبئی میں مارکیٹنگ منیجر بنا ہوا ہے۔ وہ پہلے وزیر دفاع اور وزیر پانی و بجلی تھا اب وہ وزیر خارجہ بنا اس کا اقامہ نکلا ہے،اس کے بینک اکا¶نٹس نکلیں گے، اقامہ اس لئے بنتا ہے، ان کے باہر بینک اکا¶نس ہیں۔ منی لانڈرنگ کا یہ طریقہ ہے، دوسرا وزیر داخلہ ہے، اس کا اقامہ سعودی عرب میں نکلا ہے۔ ان حالات میں پاکستان کی قوم کی بہتری صرف ایک چیز میں ہے کہ قبل ازوقت انتخابات کروائے جائیں۔ یہ کوئی احمق ہے جو کہہ رہا ہے کہ قبل ازوقت انتخابات جمہوریت کے خلاف ہیں۔ جب کسی کا مینڈیٹ مشکوک ہو جاتا ہے تو وہ پھر انتخابات کرواتا ہے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain