کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) فاروق ستار کی والدہ نے کارکنوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بیٹے سے کہہ دیا ہے کہ جیسے خدمت کر رہے تھے ویسے ہی کرتے رہو۔ میرا بیٹا سب کو ایک ہی نظر سے دیکھتا ہے، دن رات کام کرتا ہے اپنے بیٹے سمیت سب کےلئے دعا کرتی ہوں کہ بھائی بھائی بن جائیں۔ آپس میں ناراضی چھوڑ دیں اور محبت سے رہیں۔ مصطفی کمال اور انیس قائمخانی واپس آ کر فاروق کا ساتھ دیں۔