تازہ تر ین

کرا چی کے بدلتے حالات ،بانی متحدہ کے احکامات، چونکا دینے والے انکشافات

لندن (وجاہت علی خان سے) ایم کیو ایم پاکستان اور پی ایس پی کی بدھ کے روز کی پریس کانفرنس دونوں جماعتوں کا آپسی اتحاد اور جمعرات کی شام ڈاکٹر فاروق ستار کی طرف سے سیاست سے کنارہ کشی کے علان کے پس پردہ فاروق ستار کی نہیں بانی ایم کیو ایم مرضی شامل تھی۔ باوثوق ذرائع کے مطابق مصطفیٰ کمال کی طرف سے ایم کیو ایم پاکستان کا نام اور منشور ختم کرنے کے بعد بانی متحدہ نے لندن سے یہ منصوبہ بندی کی کہ ڈاکٹر فاروق ستار پی ایس پی سے ہونے والے اتحاد سے فوری طور پر علیحدگی کا اعلان کریں ذرائع کا کہنا ہے ڈاکٹر فاروق ستار کی طرف سے اپنی سیاست ختم کرنے کے اعلان کے پیچھے بھی بانی متحدہ کی منصوبہ بندی شامل تھی۔ بانی ایم کیو ایم نے ڈاکتر فاروق ستار کو سب سے زیادہ جس ایجنڈے پر کام کرنے کو کہا ہے وہ مہاجرکارڈ کو دوبارہ سے اجاگر کرنے کا ہے تاکہ کراچی میں ایک دفعہ پھر مہاجر آبادی کی مظلومیت کو ہوا دے کر حالات خراب کئے جائیں۔ ایم کیو ایم کے لندن میں قریبی حلقوں کے مطابق فاروق ستار کی طرف سے سیاست چھوڑنے کا اعلان بھی دیرپا نہیں ہوگا بہت جلد وہ اپنے ماضی کے قائد کی طرح اپنا یہ فیصلہ واپس لے کر یہی کہیں گے کہ کارکنوں کے پرزور اصرار پر انہوں نے اپنا فیصلہ واپس لے لیا۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain