اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ والوں نے عجب تماشہ لگا رکھا ہے، متحدہ پاکستان میں دو گروپ سرگرم ہیں فاروق ستار اور عامر خان گروپ، فاروق ستار کو ہٹایا نہیں جا سکتا کیونکہ ان کے نام متحدہ پاکستان رجسٹرڈ ہے۔ متحدہ اور پی ایس پی فائیو سٹار ہوٹل میں چھپ چھپ کر ملتے رہے۔ الیکشن کا معاملہ حکومت کے ہاتھ سے نکل کر عدالت کے پاس چلا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سینئر تجزیہ کار نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کامران ٹسوری ایم کیو ایم رہنماﺅں کی ملاقاتیں کرا رہا تھا۔ آصف زرداری اس وقت ”ماموں“ بن بھی رہے ہیں اور ”ماموں“ بنا بھی رہے ہیں، وہ سمجھتے ہیں کہ عزیر بلوچ کیس سامنے نہیں آئے گا۔ ان کے تمام دوست یونہی آزاد پھرتے رہیں گے۔ زرداری نے ڈاکٹر عاصم کی ڈیوٹی لگائی ہے کہ متحدہ کے ناراض رہنماﺅں کو واپس لائیں، متحدہ رہنما زرداری سے رابطے میں ہیں۔ ”را“ کی جانب سے ایم کیو ایم کی مالی امداد کے معاملہ کا مشرف دور میں پتہ چل گیا تھا اور کئی بار متحدہ کو تنبیہ بھی کی گئی تھی۔ نوازشریف ملک کی سیاست سے غیر متعلق ہو گئے ہیں۔ وہ شعر جس میں عدالت کی سخت توہین کی گئی ان کے مشیر عرفان صدیقی نے لکھا۔ فاروق ستار اب الطاف حسین کی طرح ناراض ہوں گے اور پھر اس کی طرح مان بھی جائیں گے۔