تازہ تر ین

عمران خان اقتدار کیلئے فساد اور انتشار پھیلانے پر شرم کریں :پریم اورنگ زیب

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر مملکت برا ئے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران صاحب اقتدارکی ہوس میں فساداور انتشار پھیلانے پرشرم کریں، آپکوعدالت کے سا تھ نہیں عدالت میں کھڑے ہو نےکی ضرورت ہے۔ عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر مملکت برا ئے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان امپائر کی انگلی کاانتظارکرنے پرآپ کوشرم آنی چاہیے، منتخب حکومت کیخلاف دھرنے کرنے کی سازش، چندے،پارٹی کے فنڈ سے جواکھیلنے پرشرم آنی چاہیے۔ وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان کومتنازعہ بنانے، پارلیمان پرحملہ کرنے پرآپ کوشرم آنی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران صاحب کو عائشہ گلالئی کے سو الوں کے جواب نہ دینے پر، اپنی کرپشن چھپانے کیلئے احتساب کمیشن کو تالا لگانے پر شرم کریں۔ واضح رہے عمران خان نے نواز شریف کو ججز کے خلاف سخت زبان استعمال کرنے پر نواز شریف کو خوب آڑے ہاتھوں لیا تھا، پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو ججز پر حملہ کرنے پر شرم آنی چاہیے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain