تازہ تر ین

سابق امریکی صدر بارک اوباماجیوری کی دیوٹی پر پہنچ گئے، جج نے سراہا

واشنگٹن(این این آئی) سابق امریکی صدر بارک اوباما جیوری ڈیوٹی پر پہنچ گئے، شکاگو کی عدالت میں حاضری دی، ان کے اقدام
کو جج نے بھی سراہا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق دنیا کی بڑی عسکری طاقت میں سے ایک امریکا کے سابق صدر نے صرف 17 ڈالر معاوضے والی عدالتی نوکری کے لئے خود کو پیش کرکے مثال قائم کردی۔امریکی شہریوں کے فرائض میں سے ایک جیوری ڈیوٹی بھی ہے، کم ہی لوگ خوشی سے عدالتی معاونت کی یہ ذمہ داری قبول کرتے ہیں، جس کے عوض انہیں یومیہ تقریبا 17ڈالر ملتے ہیں۔درجنوں دیگر شہریوں کے ساتھ سابق صدر بھی شکاگو میں عدالت کو اپنی دستیابی سے آگاہ کرنے پہنچے، البتہ ان کے آگے پیچھے محافظوں کا دستہ تھا۔ک±ک کاونٹی کے جج نے اوباما کی تعریف کی اور کہا کہ ایک سابق صدر خود کو جیوری کے طور پر پیش کر رہا ہے تو ہر فرد کو آمادہ رہنا چاہیے، تاہم فی الحال اوباما کو کسی کیس میں ذمہ داریاں نہیں سونپی گئیں۔

 

 


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain