لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے)وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے ےوم اقبالؒ کے موقع پر علامہ اقبالؒ کے مزار پر حاضری دےنے کے بعد مےڈےا سے گفتگو کے دوران علامہ اقبالؒ کے اشعار پڑھے۔ وزےراعلیٰ نے کہا کہ ہمیں اس بات کا جائزہ لینا چاہیئے کہ ہم نے پاکستان کے حالات درست کرنے کے لئے 70 برس کے دوران کیا عملی اقدامات کئے ہیں اور اقبالؒ کے فلسفے اور افکار پر کتنا عمل کیا ہے۔ قوم کی تقدیر بدلنے کیلئے کیا تدابیر اختیار کی گئی ہیں۔ اس موقع پر انہو ںنے یہ شعر پڑھا:
سجدوں سے تیرے کیا ہوا صدیاں گزر گئیں….
دنیا تیری بدل دے وہ سجدہ تلاش کر
میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لئے ہم سب کے عمل میں کوتاہی رہی ہے کیونکہ عمل سے ہی زندگی بنتی ہے۔ اگر ہم محنت، دیانت اور امانت کو اپنا لیں تو آج بھی پاکستان اپنی منزل پالے گا۔ اس موقع پر انہو ںنے یہ شعر پڑھا:
عمل سے زندگی بنتی ہے جنت بھی جہنم بھی….
یہ خاکی اپنی فطرت میں نہ نوری ہے نہ ناری ہے