اسلام آباد‘ راولپنڈی (خصوصی رپورٹ) تحریک لبیک یا رسول اللہ کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی نے کہا ہے کہ ناموس رسالت کا تحفظ ایمان کا حصہ ہے۔ اس پر سودے بازی نہیں ہوسکی۔ وزیر قانون زاہد حامد کی برطرفی تک حکومت سے کسی قسم کے مذاکرات نہیں کریں گے۔ انہوں نے 7 نکالی مطالبات کی منظوری تک فیضل آباد پل پر دھرنا اور آج نماز جمعہ کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل دینے کا اعلان کردیا۔ خادم حسین حسین رضوی نے پیر افضل قادری کے ساتھ پریس کانفرنس میں کہا کہ حضور کی حرمت پر جان قربان کرنا سعادت اور ایمان کا حصہ ہے۔ پیر افضل قادری نے کہا کہ شرکاءکسی سیاسی جماعت سے اشیائے خوردونوش یا سامان نہیں لے رہے۔ آج پورا ملک سراپا احتجاج ہوگا۔