تازہ تر ین

مولانا طارق جمیل کی جانب سے نواز شریف کیلئے دعوت نامہ

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مولانا طارق جمیل نے سابق وزیر اعظم میں نواز شریف سے جاتی امرا میں ملاقات کی۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق نواز شریف نے مشکل وقت میں مولانا طارق جمیل سے مدد لینے کا فیصلہ کر لیا۔ نواز شریف نے مولانا طارق جمیل سے شریف خاندان کی مشکلات میں آسانی کے لیے دعا کی اپیل کی۔ مولانا طارق جمیل نے بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کے لیے دعا کی اور نواز شریف کو مشکلات سے نکلنے کے لیے ایک وظیفہ بھی بتایا۔ ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف نے مولانا طارق جمیل کو مفاہمت کروانے کی درخواست بھی کی اور معروف مذہبی سکالر مولاناطارق جمیل نے ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ مولانا طارق جمیل نے نواز شریف کو رائیونڈ اجتماع میں شرکت کی دعوت دی، جسے انہوں نے خوش دلی کے ساتھ قبول کر لیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain