اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ کے سینیٹر سردار ذوالفقار خان کھوسہ نے کہا ہے کہ فاروق ستار کوفیصلہ کرکے پلٹنا نہیں چاہیے تھا۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فاروق ستار سینئر سیاستدان ہیں‘ مصطفیٰ کمال کے ساتھ ملاقات میں کچھ مسائل رہ گئے تھے جس کی وجہ سے فاروق ستار نے یوٹرن لیا۔ انہوں نے کہا کہ سینئر سیاستدان فیصلہ کرکے پلٹ جائیں تو اس سے ان کا کردار متاثر ہوتا ہے، سیاستدانوں کو اپنے فیصلوں سے پلٹنا نہیں چاہئے اس سے ان کی شخصیت متاثر ہوتی ہے۔