لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)پاکستان مسلم لیگ (ن)نے عدالتی فیصلوں کے نتیجے میں ختم شدہ حدیبیہ پیپر مل کیس دوبارہ کھولنا نا انصافی قراردےدےا ‘صدر (ن) لےگ مےاں نوازشر ےف سے وزےر اعلی شہبازشر یف ‘سپےکر قومی اسمبلی سردار اےازصادق اور وفاقی وزےر رےلوے خواجہ سعد رفےق سمےت دےگر قائدےن کی بھی ملاقاتےں ‘آئندہ کی سےاسی اور نےب مقدمات کے حوالے سے حکمت عملی طے کی گئی۔تفصےلات کے مطابق ہفتہ کے روز (ن) لےگ کے صدر مےاں نوازشر یف سے وزےر اعلی شہبا زشر یف ‘ ‘سپےکر قومی اسمبلی سردار اےازصادق اور وفاقی وزےر رےلوے خواجہ سعد رفےق سمےت دےگر قائدےن نے رائے ونڈ مےں ملاقات کی جن مےں پاکستان کی سےاسی صورتحال ‘نےب مقدمات اور عدالتوں مےں پےشی سمےت دےگر اےشوز کے حوالے سے تحوےل مشاورت اور آئندکی کی حکمت عملی طے کی گئی جبکہ سپےکر نے مےاں نوازشر یف کو نئی حلقہ بندےوں کے معاملے پر قانون سازی سمےت دےگر معاملات پر پار لےمنٹ جماعتوں سے ہونےوالی بات چےت کے حوالے سے بھی آگا ہ کر دےا ہے جبکہ اس موقعہ مےاں نوازشر ےف نے کہا کہ عام انتخابات مےں کسی صورت تاخےر نہےں ہو نی چاہےے بلکہ بر وقت انتخابات ہی جمہو رےت کی مضبوطی ہے اور عوام اپنے ووٹ کی طاقت استعمال کر ےں گے اور (ن) لےگ اور قوم اےک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہےں انکو کوئی الگ نہےں کر سکتا۔ وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے جاتی امرا رائے ونڈ میں سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے دو گھنٹے طویل ملاقات کی۔ ملاقات میں تمام پارٹی ونگز کو متحرک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے پارٹی میں خالی عہدے بھی پر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ عوامی رابطہ مہم تیز کی جائے گی پارٹی کے ذیلی ونگز کوبھی متحرک کیا جائے گا اور پارٹی کو یونین کونسل سے لے کر صوبائی سطح تک پورے صوبہ میں متحرک کیا جائے گا جبکہ دوسرے صوبوں میں بھی تمام پارٹی ونگز کو متحرک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس حوالہ سے میاں نواز شریف نے میاں شہباز شریف کو تمام ہدایات جاری کر دی ہیں۔نیب کیسز اور حدیبیہ پیپر ملز کیس کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف اس حوالے سے آج (اتوار کو) اپنے وکلاءکی ٹیم سے بھی مشاورت کریں گے۔