تازہ تر ین

نواز شریف نے ناراض رہنماؤں کو منانے کیلئے 90 ارب کا بجٹ تیار کر لیا، آصف زرداری

اسلام آباد (اے این این، مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے دعویٰ کیاہے کہ مسلم لیگ (ن) اندرونی طور پر شدید اختلافات کا شکار ہو چکی ہے اور ان اختلافات کو کم کرنے اور پارٹی کے ناراض رہنماں کو منانے کے لیے نواز شریف نے 90 بلین روپے کا بجٹ تیار کیاہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم میاں نواز شریف کو کیوں بچائیں، ہم قانو ن کو بچائیں یا شریف فیملی کی کرپشن کو؟ میاں نواز شریف سے ہمارا کوئی رابطہ ہے نہ ہوگا، میاں صاحب نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیاہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نے ملکی معیشت کو اتنا تباہ کر دیا ہے کہ اگلی حکومت کو معیشت سنبھالنے میں سالوں لگیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم میاں صاحب کے نہیں جمہوریت کے ساتھ ہیں ہم چاہتے ہیں کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain