گوجرانوالہ (اے این این) وزیر دفاع خرم دستگیر نے کہاہے کہ غیر جمہوری جوڑ توڑ نظر آرہی ہے جو نہیں چل سکے گی۔ گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا کہ اسمبلیاں مدت پوری کریں گی اور انتخابات مقررہ وقت پرہوں گے تاہم غیر جمہوری جوڑ توڑ نظر آرہی ہے جو نہیں چل سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا اخلاقیات اور زرداری کا کرپشن پر لیکچر دینا سنگین مذاق ہے، عمران خان کاطرز عمل آئین کی عملداری کے لیے نہیں، تحریک انصاف کے جلسوں کے علاوہ پورے ملک میں کہیں بحران نہیں۔