تازہ تر ین

پنجاب میں گہری دھند، حادثات میں 2 خواتین جاں بحق اور متعدد افراد زخمی

پنجاب (ویب ڈسک)پنجاب کے مختلف شہروں لاہور، فیصل آباد، شیخوپورہ، ساہیوال اورجنوبی پنجاب کے شہردھند کی لپیٹ میں ہیں۔ پاکپتن،عارف والہ، بہاولنگراور مظفر گڑھ میں حدنگاہ صفرہوگئی، جس کے باعث آمدورفت کے ذرائع متاثرہوگئے ۔ متعدد پروازیں منسوخ اور ٹرینیں کی روانگی تاخیرکا شکارہوگئی جب کہ موٹروے کو بھی کئی مقامات پربند کردیا گیا ہے۔ حد نگاہ انتہائی کم ہونے سے حادثات بھی بڑھ گئے ہیں۔چنیوٹ میں جھنگ روڈ پرتیز رفتار آئل ٹینکر نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار لڑکی جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔ لودھراں میں بھی جلالپور روڈ پر کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ایک خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔دھند کی وجہ سے قومی شاہراہ اور چھوٹی سڑکوں پر ٹریفک کی آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے دوران ڈرائیونگ گاڑی کی رفتار کم رکھنے اور فوگ لائٹس کو استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔پی آئی اے ترجمان کے مطابق موسم کی غیر یقینی صورتحال کے باعث پی آئی اے اپنے شیڈول میں تبدیلی کر رہی ہے، پی آئی اے لاہور سے رحیم یار خان کی دو پروازیں منسوخ  کردی گئیں، کراچی سے ملتان کی دو طرفہ پروازیں بھی خراب موسم کی نذر ہو گئیں ، پی آئی اے کی پرواز پی کے 718 مدینہ سے فیصل آباد کی بجائے مدینہ سے کراچی آئے گی، کویت سے لاہور کی پرواز اب کویت سے کراچی چلائی جائے گی، لاہورسے اسلام آباد کی دو طرفہ پروازیں 4 گھنٹے کی تاخیر سے چلائی جائیں گی، لاہور سے اسلام آباد پی کے 651 تین گھنٹے 30 منٹ کی تاخیر سے روانہ ہوگی۔دوسری طرف محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والاسلسلہ پیراورمنگل کوپاکستان میں داخل ہوگا، جو ملک بھرمیں پھیل جائے گا، بارشوں سے اسموگ کی چھٹی اوردھند میں بھی نمایاں کمی ہوگی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain