تازہ تر ین

کراچی کی سیاست مضحکہ خیز صورتحال سے دوچار ہے، بلاول بھٹو زرداری

لاہور(ویب ڈسک)لاہور میں سینئر رہنماؤں سے ملاقات میں چیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کراچی میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ حیران اور پریشان کر دینے والا ہے جب کہ  پیپلز پارٹی کے نظریے میں کوئی ابہام نہیں، اپنا نظریہ چھوڑا ہے نہ سوچ بدلی ہے، پیپلز پارٹی جہاں تھی وہیں کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کل بھی جمہوریت آئین اور پارلیمنٹ کی بالادستی چاہتے تھے آج بھی یہی چاہتے ہیں جب کہ کوئی غیرجمہوری اقدام قبول نہیں کریں گے۔اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمارا کراچی بہتری کا مستحق ہے تاہم گزشتہ چند روز سے شہر کی سیاست مضحکہ خیز صورتحال سے دوچار ہے۔واضح رہے کہ پی ایس پی اور ایم کیو ایم میں گزشتہ دنوں ہونے والا اتحاد ایک روز بعد ہی ٹوٹ گیا اور دونوں جماعتوں نے ایک دوسرے پر سنگین الزامات لگائے۔ ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ انہیں دباؤ ڈال کر پی ایس پی سے اتحاد پر مجبور کیا گیا جب کہ پی ایس پی کے چیرمین مصطفیٰ کمال نے کل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان تو بنی ہی رینجرز ہیڈکوارٹر میں ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain