تازہ تر ین

ایل او سی پر بھارتی فوج کی سول آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ سے بچہ زخمی

بھارتی فوج کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری اور لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے۔ اب ایک بار پھر بھارتی فوج نے بٹل سیکٹر میں سول آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں گھر کے صحن میں کھیلتا 10 سالہ عمر نشانہ بن گیا۔ عمرکو زخمی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہےواضح رہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی جانب سے مسلسل لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی اور شہری آبادی کو نشانہ بنایا جارہا ہے جس پر اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری کی خاموشی ایک سوالیہ نشان ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain