تازہ تر ین

اسلام آباد دھرنے میں حاضرین کی تعداد میں اضافہ کیونکہ ہوا؟ معروف صحافی ڈاکڑشاہد مسعود کا تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد میں دھرنے والوں کی تعداد بڑھ رہی ہے، وزیراعظم کو رپورٹدی گئی کہ اگر تشدد کیا گیا تو یہ آگ پورے ملک کو لپیٹ میں لے گی۔ نوازشریف غصہ میں ہیں، وفاقی وزراءسے ملنے انکار کر دیا۔ صرف اچکزئی کو استقبال کیلئے آنے کی اجازت دی اور انہوں نے استقبال کیا۔ نیب سندھ کے سربراہ کرپٹ ہیں، تعیناتی میں غیر قانونی طور پر کی گئی۔ یہ انکشافات سینئر تجزیہ کار نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کئے۔ انہوں نے کہا کہ دھرنے کے باعث وزیرداخلہ پھنس چکے ہیں پریشانی ان کے چہرے سے عیاں ہے۔ آصف زرداری کراچی میں اپنی فائلیں سیدھی کر رہے ہیں، جان چکے ہیں کہ کرپشن کے خلاف ایک طوفان سندھ کی جانب رواں دواں ہے۔ نوازشریف کو امید تھی کہ اچکزئی بڑی دھواں دھار تقریر کریں گے مگر وہ پاکستان زندہ باد کہہ کر پتلی گلی سے نکل گئے سندھ میں چھوٹے سٹاک بروکر چیخ رہے ہیں کہ اسحاق ڈار تو کچھ بھی نہیں ہے اصل معاشی دہشتگرد تو عقیل کریم، جہانگیر صدیقی و دیگر ہیں۔ زمینوں پر قبضے کئے جاتے ہیں پیسہ باہر بھجوایا جاتا ہے۔ آصف زرداری کے فرنٹ مین علی حسن بروہی ہیں جو وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ کے ساتھ ہیلی کاپٹر میں سندھ کی زمینوں کا جائزہ لیتے نظر آتے ہیں۔ نیب سندھ سربراہ الطاف باوانی کو فصیح بخاری نے غیر قانونی طور پر تعینات کیا جس کا کیس بھی چل رہا ہے بعد میں نوازشریف کیہدایت پر قمرزمان چودھری نے نیب سندھ سربراہ بنا دیا۔ چیئرمین نیب اس کا نوٹس لیں اور الطاف باوانی کو فوری تبدیل کریں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain