تازہ تر ین

متروکہ وقف املاک بورڈ میں اربوں کی کرپشن

اسلام آباد (آئی این پی) پارلیمنٹ کی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی نے متروکہ وقف املاک بورڈ میں اربوں روپے کی کرپشن پر سر پکڑ لیا ، ایف آئی اے اور نیب کی تحقیقات پر بھی کمیٹی نے عدم اطمینان کا اظہار کر دیا ، چیئرمین کمیٹی سید خورشید شاہ نے کہا کہ پی اے سی کو مذاق کیوں بنارہے ہیں تیاری کرکے آئیں، تحقیقاتی ادارے تیاری کرکے آئیں،ایف آئی اے حکام کو آڈٹ اعتراضات پر تیاری کر کے نہ آنے پر اجلاس سے نکال دیا۔ چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق نے انکشاف کیا کہ سابق چیئرمین آصف اختر ہاشمی بڑے پیمانے پر کرپشن میں ملوث پائے گئے ،ان کے خلاف تحقیقات شروع کی گیئں تو وہ بیرون ملک بھاگ گئے ،سابق سیکرٹری کے خلاف بھی کاروائی کر رہے ہیں ، نیب کی حتمی رپورٹ کا انتظار کیا جارہا ہے کچھ ذمہ داروں کو چارج شیٹ کیا گیا اس پر حکم امتناعی لیا جاتا ہے لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر چارج شیٹ کیا گیا اور شوکاز دیا گیا اس پر اگلی سماعت میں اسی جج نے حکم امتناعی دیا، ہم کسی کے خلاف کارروائی کرتے ہیں تو عدالتوں کے حکم امتناعی آڑے آجاتے ہیں ۔ آڈٹ حکام نے انکشاف کیا کہ ڈیفنس ہاﺅسنگ اتھارٹی کے ساتھ ڈیل میں متروکہ وقف املاک کو ایک ارب 93 کروڑ روپے کا نقصان ہوا متروکہ وقف املاک کی زمین ہے چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ نے بتایا کہ سابق چیئرمین آصف اختر ہاشمی نے یہ ڈیل کی اور 167پلاٹ تھے،300کنال اراضی پر ڈی ایچ اے کی جانب سے قبضہ کیا ہوا ہے جس پر کمیٹی چیئرمین سید خورشید شاہ نے کہا کہ ڈی ایچ اے سرکاری ادارہ ہے سرکاری پلاٹ لیکر سرکار کو پیسے نہیں دیئے گئے پھر تو سارے ہی معصوم ہیں کسی کے خلاف کارروائی نہ کی جائے کسی پر ہاتھ نہ ڈالا جائے کوئی پیراڈائز اور پانامہ لیکس نہیں ہونی چاہئے ۔ اگلے اجلاس میں ڈائریکٹر ڈی ایچ اے کو بھی بلایا جائے۔چیئرمین وقف املاک بورڈ نے کہا کہ تین ٹیمیں بنائی گئی ہیں جو ایف آئی اے اور نیب سے رابطے میں ہیں۔ اندر خانہ افسران کا گٹھ جوڑ ہے کئی تحقیقات کا حکمدیا ہے مگر ان پر آگے کام نہیں بڑھا اس پر تحقیقاتی سیل بنایا جائے گا اور نئے افسران کی تعیناتی کے بعد کارروائی کریں گے۔پارلیمنٹ کی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سید خورشید شاہ کی صدارت میں ہوا‘ اجلاس میں وزارت مذہبی امور کے مالی سال 2016-17 کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزارت کے مالی سال 2015-16 کی بجٹ گرانٹ کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزارت کی بجٹ گرانٹ کو کمیٹی نے نمٹا دیا ‘ خورشید شاہ نے وزارت کی ایک اور گرانٹ پر موثر جواب نہ دینے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزارت خزانہ کے فنانس آفیسر تیاری کرکے نہیں آتے یہ تو کوئی بات نہیں ہوئی کہ اماں سے پوچھ کر آﺅں گا۔ سیکرٹری خزانہ اس پر خود آکر جواب دیں اتنے بڑے فورم پر غلط بیانی سے کام لیا جاتا ہے۔ وزارت خزانہ حکام نے اس پر جواب دیا کہ وزارت مذہبی امور میں کچھ معاملات حساس ہیں اور مشن حجاز میں میڈیکل مشن کیلئے گاڑی لی گئی تھی۔ یہ گاڑی اسلام آبادمیں کوئٹہ کیلئے ریلیز کی گئی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain