لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے نیدرلینڈ کی سفیر آر ڈی سٹوئس بریکن(Mrs. Ardi Stoios- Braken) نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلی محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان او رنیدرلینڈ کے مابین اچھے دوستانہ تعلقات موجو د ہیں اورنیدر لینڈ کو زراعت، لائیوسٹاک، ڈیری فارمنگ اور واٹر مینجمنٹ کے شعبوں میں خاص مہارت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب ایک زرعی صوبہ ہے اور زرعی معیشت کا فروغ ہماری ترجیح ہے۔ دونوں ملکوں کے مابین زرعی شعبہ میں تعاون بڑھانے کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں بھی نیدرلینڈ کے ساتھ تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں۔ دونوں ممالک کو معاشی تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ہزاروں میگا واٹ کے توانائی کے منصوبے ریکارڈ مدت میں مکمل کئے ہیں اور ان منصوبوں کی تکمیل سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے 400میگا واٹ کے سولر پاور پلانٹس لگائے ہیںجبکہ 300میگا واٹ کے پاور پلانٹس پر کام جاری ہے۔ گیس کی بنیاد پر لگائے جانے والے بجلی کے کارخانوں سے ہزاروں میگا واٹ بجلی حاصل ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہاءپسندی کے ناسور کو بڑی حدتک ختم کیا گیا ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے لازوال قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک افواج کے افسروں و جوانوں، پولیس کے افسروں و اہلکاروں، عام شہریوں اور زندگی کے ہر طبقے نے اس جنگ میں اپنی قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں اور ان قربانیوں کے باعث آج پاکستان ایک پرامن ملک بن چکاہے اور سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بڑے مواقع موجود ہیں۔ پنجاب میں غیرملکی سرمایہ کاروں کو خصوصی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔ نیدرلینڈ کی سفیر آر ڈی سٹوئس بریکن نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے زرعی شعبے میں تعاون کے بہت مواقع موجود ہےں اورہم پنجاب کے ساتھ لائیوسٹاک اور ڈیری ڈویلپمنٹ کے شعبوں میں بھی اشتراک کار کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تجارتی وفود اور لوگوں کے باہمی تبادلوں سے دونوں ملکوں کے مابین تجارتی و معاشی تعلقات فروغ پائیں گے۔ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور پنجاب حکومت کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لئے اقدامات کریں گے۔ صوبائی وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات،ایم ڈی لاہور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زےرصدارت آج اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ”خادم پنجاب سکولز پروگرام“ کے تحت سکولوں مےں اضافی کمروں کی تعمےرکے منصوبے پر پےش رفت کا جائزہ لےاگےا۔ وزیر اعلی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے ہزاروں سکولوں مےں 36ہزار اضافی کمروں کی تعمےر کے پروگرام پر عملدرآمد جاری ہے اورسکولوں مےں اضافی کمروں کی تعمےر سے طلبا ءو طالبات کو بہترےن تعلےمی سہولتےں ملےں گی۔ اضافی کمروں کی تعمےر سے طلباءو طالبات کو بہترتعلےمی ماحول ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ قوم کے نونہالوں کو زےور تعلےم سے آراستہ کرنے کےلئے ہرطرح کے وسائل حاضر ہےں ۔پنجاب حکومت سکولوں مےں اضافی کمروں کی تعمےر پر اربوں روپے وسائل خرچ کر رہی ہے اور قوم کے مستقبل کو بہتر تعلےمی سہولتوں کےلئے وسائل کی فراہمی سود مند سرماےہ کاری ہے۔