ڈھاکا (اے پی پی) شاہد خان آفریدی ٹی ٹونٹی کرکٹ میں زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے اور دنیا کے چوتھے باﺅلر بن گئے، انہوں نے رواں بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں ڈھاکہ ڈائنامائٹس کی نمائندگی کرتے ہوئے رنگپور رائیڈرز کے خلاف میچ میں 2 وکٹیں لیکر یہ اعزاز حاصل کیا۔، انہوں نے سابق ہم وطن باﺅلر یاسر عرفات کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ بھی توڑ دیا، اسطرح آفریدی ٹی ٹونٹی میں مجموعی طور پر زیادہ وکٹیں لینے والے باﺅلرز کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں، یاسر عرفات نے 281 جبکہ آفریدی نے 283 وکٹیں لے رکھی ہیں، ویسٹ انڈیز کے ڈیوائن سمتھ 389 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں، لاستھ مالنگا 326 وکٹوں کے ساتھ دوسرے اور سنیل نارائن 302 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔