Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • دپیکا پڈوکون نے کہا ہے کہ پاکستانی اداکاراؤں کی طرح خوبصورت نظر آنے کے لیے انہوں نے کبھی سرجری نہیں کروائی۔
    • بالی ووڈ اپنی پہچان کھو بیٹھا، بڑی فلمیں کامیاب نہیں ہو رہیں: ثانیہ سعید
    • فلپائن میں 6.6 شدت کے زلزلے کے بعد 5.7 ریکٹر کا آفٹر شاک
    • کیریئر نہیں، فلسطینی بچوں کا مستقبل میری ترجیح ہے:ٹام ہارڈی
    • انتخابی پولز میں نیتن یاہو کی پوزیشن کمزور,ہارنے کا خطرہ
    • مشہور گانوں کے حقوق چوری ہوئے،ابرار الحق کا قانونی کارروائی کا اعلان
    • اسرائیلی افواج کو لبنان شام اور غزہ کے سیکورٹی زون میں روکنے کا فیصلہ
    • ہیملٹن کی فراری کے ساتھ پہلی فتح، اسپینش گراں پری جیت لی
    • برطانیہ، فرانس، جرمنی اور اٹلی امریکا ایران معاہدے کے بعد پابندیاں اٹھانے کے لیے تیار
    • واٹس ایپ میں ایک بہترین فیچر کا اضافہ
    • فیفا ورلڈکپ جاپان کے مداحوں نے اسٹیڈیم میں صفائی کی روایت کو برقرار رکھا
    • نیتن یاہو میں پرکھنے کی صلاحیت نہی صدر ترمپ
    • امریکا اور ایران کی بڑی پیش رفت کا خیرمقدم کیا اسحاق ڈار
    • روس نے رات بھر یوکرین پر 70 میزائل اور 611 ڈرون داغ دیے
    • امریکا ایران جنگ ختم معاہدہ طے پاگیا
    • آبنائے ہرمز کھولنے سے منجمد فنڈز کی ریلیز تک، امریکہ-ایران امن معاہدے کی 14 اہم شرائط سامنے آ گئیں
    • برازیل: 2 ہیلی کاپٹرٹکراگئے، معروف گلوکار اولیور ٹری سمیت 6 افراد جاں بحق
    • فیفا ورلڈ کپ 2026: جرمنی نے تاریخ رقم کر دی، ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ گول کرنے والی ٹیم بن گئی
    • امریکہ میں طیارہ حادثہ، 12 افراد ہلاک
    • ایران امریکا معاہدہ، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 4 فیصد گرگئیں
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    فوج کو درمیان میں لانیوالے کیا چاہتے ہیں؟خفیہ حمایت کا پیغام کس نے بھیجوایا؟ علامہ خادم حسین رضوی کے“خبریں“ کو انٹر ویو میں اہم انکشافات

    By Daily Khabrainنومبر 24, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    khadim hussain rizvi
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد(امتیاز احمد بٹ)تحریک لبیک پاکستان کے امیر علامہ خادم حسین رضوی نے کہا ہے کہ وزیر قانون زاہد حامد کے استعفیٰ تک دھرنا ختم نہیں ہو گا۔ زاہد حامدملوث نہیںتو اصل مجرموں کے چہروں سے نقاب ہٹانے میں کردار ادا کرے ۔ فوج پاکستان ،اسلام اور عقیدہ ختم نبوت کی محافظ ہے قومی ادارے کو بیچ میں لانے والوں کے مقاصد پورے نہیں ہوں گے ۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو سینیٹ سے مستعفیٰ ہونا چاہیے دھرنے کی کامیابی کیلئے کوئی پارٹی یا فرد فنڈز،چندہ یا مالی امداد نہیں دے رہا دھرنے کے شرکاءکاراستہ،خوراک اور پانی کی بندش کا حکم دینے والے کونسی تعلیمات پر عمل پیرا ہیں ہمارا کوئی ذاتی یا سیاسی ایجنڈا نہیںناموس رسالت ہمارااولین مقصد ہے کسی دینی و مذہبی جماعت نے کھل کر حمایت نہیں کی جماعت اسلامی کا ایک نمائندہ پارٹی کی طرف سے حمایت کا پیغام لے کر آیا تاہم مولانا فضل الرحمن اس معاملے میں (ن)لیگ کے ساتھ کھڑے ہیں وہ اس حکومتی پارٹی کے اتحادی ہیں جن کے دور حکومت میں ہمارے بنیادی عقیدے وایمان پر حملہ ہوا ہے 2018کے عام انتخابات میں بھر پور حصہ لیں گے ملک کے سافٹ امیج کے ٹھیکیداروں نے اس وقت قوم کی بیٹی عافیہ صدیقی کو امریکہ کے حوالے کرتے وقت اپنی عزت و غیرت کا خیال کیوں نہ رکھا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے” خبریں”کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔علامہ خادم حسین رضوی نے کہا کہ وزیر قانون زاہد حامد کے استعفیٰ تک بات چیت یا مذاکرات بے سود ہیں بات چیت کیلئے وزیر قانون کا استعفیٰ شرط اول ہے استعفیٰ کے بغیر دھرنے کے خاتمے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتااپنے مشن کی تکمیل تک واپسی کا سوچ بھی نہیں سکتے۔دھرنے کے خاتمے کے لیے فوج کو بلانے کے مشورے دینے والے اپنی اداﺅں پر غور کرئیں ۔ "ملک کی دینی ومذہبی جماعتوں نے دھرنے کا ساتھ دینے کے لیے خفیہ یا اعلانیہ رابطہ کیا؟ اس سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی دینی یا مذہبی جماعت نے خفیہ رابطہ نہیں کیااور نہ ہی کھل کر حمایت کی ۔مفتی محمودمرحوم کے جانشین مولانا فضل الرحمن ہمارے ساتھ نہیں لاہور اور پشاور کے ضمنی انتخابات میں (ن) لیگ کے ساتھ کھڑے تھے اور اب بھی اسی جماعت کے اتحادی ہیں جس جماعت کے وزیر قانو ن نے حلف ناموں کے مسودوں میں ترامیم کیں تھیں جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کی طرف سے حمایت کاخفیہ پیغام ملا ۔مگر اصل حمایت تب ہو گی کہ وہ سینیٹ کی رکنیت سے مستعفیٰ ہو کر کھل کر حمایت کریں ۔دھرنے کے خاتمے کے لیے فوج بلانے کے سوال پر علامہ خادم حسین رضوی نے دو ٹوک جواب دیتے ہوئے کہا کہ فوج قومی ادارہ ہے ملک کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کی محافظ ہے ایک اصولی موقف کے لیے احتجاج کرنے والوں کے خلاف فوج کو بلانے کے مشورے دینے والے کس کی خدمت کرنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ راستوں کی بندش پردرس دینے والے آج دھرنے کے شرکاءکے راستے بند کر کے خوراک اور پانی کی بوند بوند کے لیے ترسانا چاہتے ہیںایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دھرنے سے ملک کا سافٹ امیج متاثر نہیں ہو رہا بلکہ ملک کا اصل چہرہ روشن ہو رہا ہے کیونکہ پاکستان کلمہ طیبہ کے نام پر قائم ہوا تھا 70سال گزر گئے اس ملک میں اسلام نافذ نہیں ہو سکا ملک کے امیج کو سب سے زیادہ نقصان مشرف نے پہنچایاعافیہ صدیقی کو امریکہ کے حوالے کرنے والے ہمیں ساف امیج کا درس نہ دیں ۔مالی امداد،چندہ یا فنڈز کی فراہمی کہاں سے ہوتی ہے اس سوال کے جواب میں انہوں نے واضح کیا کہ اپنی مدد آپ کے تحت دھرنے کے شرکاءاشیاءخوردونوش کا اہتمام کر رہے ہیں کسی پارٹی یا ادارے یا فرد کی طرف سے کوئی مالی امداد نہیں ملتی۔2018کے عام انتخابات میں حصہ لینے کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں علامہ خادم حسین رضوی نے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان ملک بھر میں اپنے امیدوار کھڑے کرے گی اور انتخابات میں پوری تیاری کے ساتھ حصہ لے گی ہماری جماعت الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہے ضمنی انتخابات میں ہمارے امیدوار حصہ لے چکے ہیںامید ہے کہ آمدہ انتخابات میں پاکستان کی اکثریت کھل کر ہماری جماعت کی حمایت کرے گی۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    بالی ووڈ اپنی پہچان کھو بیٹھا، بڑی فلمیں کامیاب نہیں ہو رہیں: ثانیہ سعید

    امریکا اور ایران کی بڑی پیش رفت کا خیرمقدم کیا اسحاق ڈار

    شہباز شریف نے امریکا اور ایران امن معاہدہ طے پانے کا اعلان کردیا

    تازہ ترین

    فیفا ورلڈکپ جاپان کے مداحوں نے اسٹیڈیم میں صفائی کی روایت کو برقرار رکھا

    آبنائے ہرمز کھولنے سے منجمد فنڈز کی ریلیز تک، امریکہ-ایران امن معاہدے کی 14 اہم شرائط سامنے آ گئیں

    برازیل: 2 ہیلی کاپٹرٹکراگئے، معروف گلوکار اولیور ٹری سمیت 6 افراد جاں بحق

    فیفا ورلڈ کپ 2026: جرمنی نے تاریخ رقم کر دی، ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ گول کرنے والی ٹیم بن گئی

    امریکہ میں طیارہ حادثہ، 12 افراد ہلاک

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.