لاہور (یو این پی) چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کو کیس دائر کرنے کیلئے ”مناسب وقت “کا انتظار کرنے کے مشورے بھی ملنے لگے اور انہیں تجویز دی گئی ہے کہ کیس اس وقت دائر کیا جائے جب سو فیصد کامیابی کی توقع ہو لیکن دوسری جانب کیس کے ٹی او آرز پر بھی کرکٹ بورڈ حکام کشمکش کا شکارہیں ۔اوراس سلسلے میں مشاورت جاری ہے۔ بھارت کیخلاف قانونی چارہ جوئی کے بڑے مخالف سابق آئی سی سی صد راحسان مانی کا ساتھ میسر آنے پر اب پی سی بی کو ظہیر عباس سمیت دیگر کچھ افراد درکار ہیں تاکہ کیس ہارنے کی صورت میں میڈیا کے تنقیدی حملوں کو سہنے میں مدد مل سکے۔