ن لیگ کو توڑنے کی سازش، مریم نواز کھل کر سامنے آ گئیں

لاہور (اےن اےن آئی) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مرےم نواز نے کہا ہے کہ جو 72اراکین اسمبلی ناراض ہیں وہ کہاں ہیں ؟،(ن)لیگ متحد ہے اسے توڑنے کی سازش کرنے والے ناکام ہوں گے،2018 میں شیرزور سے دھاڑے گا،عدالتی کیسز میں اللہ تعالی اچھا فیصلہ کرے گا، اب وقت بدل گیا ہے اب لوگ بات کرتے ہیں ڈرتے نہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ این اے 120کے علاقہ وکٹوریہ پارک میں مقامی بلدیاتی نمائندوں ، پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں سے ملاقات میں اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ مریم نواز کی آمد پر کارکنوں کی جانب سے پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے پرتپاک استقبال کیا ۔بلدیاتی نمائندوں اور پارٹی رہنماﺅں نے مریم نواز کو مسائل سے آگاہ کیا جنہیں فوری حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ۔مریم نواز نے کہا کہ وہ 72 لوگ کہاں ہیں جن کے چھوڑنے کی بات ہورہی ہے، مجھے تو نظر نہیں آرہے، 72 لوگوں کے چھوڑنے کی بات کسی کی خواہش تو ہوسکتی ہے حقیقت نہیں۔انہوں نے کہا کہ (ن)لیگ متحد ہے اسے توڑنے کی سازش کرنے والے ناکام ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ والدہ کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے جبکہ ان کا ابھی لندن جانے کا کوئی پروگرام نہیں۔بلدیاتی نمائندوں اور رہنماﺅں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ حکومت عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کیلئے کوشاں ہے، مریم نواز نے کہا کہ (ن)لیگ متحد ہے اسے توڑنے کی سازش کرنے والے ناکام ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ 72 لوگ کہاں ہیں جن کے چھوڑنے کی بات ہورہی ہے،مجھے تو نظر نہیں آرہے، 72 لوگوں کے چھوڑنے کی بات کسی کی خواہش ہوسکتی ہے، حقیقت نہیں۔انہوں نے کہا کہ (ن)لیگ متحد ہے اسے توڑنے کی سازش کرنے والے ناکام ہوں گے، 2018 میں شیرزور سے دھاڑے گا۔

 

تحریک انصاف نے عام انتخابات کیلئے اھم امیدواروں کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ نے عام انتخابات کیلئے قومی اسمبلی کے متعدد حلقوں کے مجوزہ امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ عام انتخابات کے انعقاد میں کم وبیش ساڑھے آٹھ ماہ سے زیادہ وقت ہے لیکن تحریک انصاف نے متعدد حلقوں کے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔ ملک کے بدلتے سیاسی ماحول میں پی ٹی آئی کا اعلان بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ ٹکٹ پانے والوں میں شاہ محمود قریشی، خورشید قصوری، پرویز الٰہی کے بھتیجے زین الٰہی، عطاءاللہ خان عیسی خیلوی سرفہرست ہیں۔ امیدوارں کے نام میں حلقے درج ذیل ہیں۔ این اے 3 نور عالم خان، این اے 5 پرویز خٹک، این اے29 مراد سعید، این اے50 غلام مرتضیٰ جتوئی سیٹھی،این اے 51 راجہ فرحت فہیم، این اے52 لیفٹیننٹ کرنل اجمل صابر، این اے53 غلام سرور خان، این اے57 ملک امین اسلم خان، این اے58 ملک سہیل خان، این اے59 محمد زین الٰہی (موجودہ ایم این اے اور پرویز الٰہی کے بھتیجے)، این اے60 ایاز امیر، این اے61 میجر طاہر صادق، این اے 62 چودھری ثقلین این اے 63 فواد حسین چودھری، این اے66 بیرسٹر عبداللہ ممتاز، این اے 69 عمر اسلم خان، این اے 70 سردار شجاع محمد خان، این اے71 عطاءاللہ خان عیسیٰ خیلوی، این اے72 امجد علی خان نیازی، این اے73 محمد ثناءاللہ خان مستی خیل، این اے74 رشید اکبر خان نوانی، این اے75 فواد احمد چیمہ، این اے 78 محمد صفدر شاکر، این اے80 رانا زاہد توصیف، این اے91 صاحبزادہ محمد محبوب سلطان، این اے101 محمد احمد چٹھہ، این اے102 چودھری شوکت علی بھٹی، این اے108 حاجی ممتاز احمد گجر، این اے109 نذر محمد گوندل، این اے110 عثمان ڈار، این اے111 ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، این اے125 عمران خان، این اے128 ملک کرامت کھوکھر، این اے131 عمر آفتاب ڈھلوں، این اے140 خورشید قصوری، این اے141 سردار محمد آصف نکئی، این اے142 سردار طالب نکئی، این اے150 شاہ محمود قریشی، این اے152 ابراہیم خان، این اے158 پیر ظہور حسین قریشی، این اے159 ملک غلام مرتضیٰ میتلا، این اے160 چودھری نوریز شکور خان، این اے161 ملک محمد یار ڈھکو، این اے163 ملک نعمان لنگڑیال، این اے165 میاں احمد رضا مانیکا، این اے 168 اسحاق خاکوانی، این اے169 آفتاب احمد خان کھچی، این اے 170 محمد اورنگزیب کھچی، این اے171 خواجہ شیراز محمود، این اے172 زرتاج گل اخوند، این اے 173 سردار محمد سیف بن کھوس، این اے174 سردار نصر اللہ خان دریشک، این اے 175 میر دوست محمد مزاری، این اے230 شاہ محمود قریشی۔

کلبھوشن یادیو کا معاملہ نیا روخ اختیار کر گیا

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے اہلیہ کی ملاقات کا معاملہ نیا موڑ اختیار کرگیا، بھارت نے کلبھوشن کی اہلیہ کو پاکستان اکیلے بھیجنے سے انکار کرتے ہوئے انکی والدہ کو بھی ویزہ دینے کا مطالبہ کردیاہے، بھارت نے پاکستانی پیشکش پر اپنا جواب پاکستان دفتر خارجہ کو بھیج دیاہے، جس پر ترجمان پاکستان دفتر خارجہ نے اپنا موقف دیتے ہوئے کہا کہ ہم بھارت کے جواب کا جائزہ لے رہے ہیں، ذرائع کے مطابق کلبھوشن کی والدہ نے ویزہ درخواست پاکستانی ہائی کمیشن میں دے رکھی ہے، بھارت کی طرف سے یہ موقف اختیار کیا گیا ے کہ کلبھوشن کی والدہ بھی بیٹے سے ملاقات کی حقدار ہے، لہٰذا ان کی والدہ کو بھی پاکستان آنے کی اجازت ملنی چاہئے، دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی اہلیہ سے ملاقات کی پاکستانی پیش کش سے متعلق بھارتی جواب موصول ہوگیا ہے،جس کا جائزہ لیا جارہا ہے۔دفترخارجہ کی جانب سے بھارتی ہائی کمیشن کو بھیجے گئے مراسلے میں را کے ایجنٹ کلبھوشن یادیو کو اہلیہ سے ملاقات کی باقاعدہ پیش کش کی گئی تھی۔پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ کلبھوشن یادیو کو اہلیہ سے ملاقات کی اجازت انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دی گئی ہے، بھارتی ہائی کمیشن کو کہا گیا ہے کہ کلبھوشن کی اہلیہ کو پاکستانی ویزا جاری کیا جائے گا اور بھارتی جاسوس کی اہلیہ سے ملاقات پاکستان میں ہی ہو گی۔ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ نے کلبھوشن کی اہلیہ سے ملاقات کے حوالے سے پاکستانی پیشکش کا جواب دے دیا ہے۔واضح رہے کہ کلبھوشن یادیو کو 3 مارچ 2016 کو بلوچستان سے گرفتار کیا گیا تھا۔کلبھوشن پر پاکستان میں دہشت گردی اور جاسوسی کے سنگین الزامات ہیں۔

کیا اسحاق ڈار واقعی وزارت سے فارغ ہو چکے؟ دیکھیں اہم خبر

اسلام آباد (آئی این پی، مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وزارت سے استعفے کا فیصلہ کرلیا ۔ ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار نے وزارت سے مستعفی ہونے کے لیے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے مشاورت کی تھی لیکن وزیراعظم نے انہیں وزارت چلانے کا مشورہ دیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ نے نیب کی جانب سے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کے بعد وزارت سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا لیکن ان کے استعفے کی منظوری کا فیصلہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سابق وزیراعظم اور پارٹی صدر نوازشریف سے مشاورت کے بعد کریں گے۔تاہم ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق وزیر خزانہ نے باضابطہ طور پر اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو بھجوا دیاہے۔ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار کے بعد وزارت خزانہ کا قلمدان وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے پاس ہی رہنے کا امکان ہے لیکن وزارت خزانہ کے امور اقتصادی ماہرین کی ایک ٹیم چلائے گی جس میں مفتاح اسماعیل اور سابق گورنر اسٹیٹ بینک عشرت حسین شامل ہوں گے۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف احتساب عدالت میں آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس زیر سماعت ہے جس میں ان پر فرد جرم عائد ہوچکی ہے جب کہ عدالت سے مسلسل غیر حاضری پر ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہوچکے ہیں۔ حکومت نے اسحاق ڈار کے استعفی کی خبر کی تردید کر دی ہے۔ تےرجمان وزیر اعظم ڈاکٹر مصدق ملک کہتے ہیں اسحاق ڈار ہی وزیر خزانہ ہیں، جب تک اسحاق ڈار وزیر خزانہ ہیں، اس وقت تک کسی اور کو قلمدان نہیں دیا جا سکتا، روزمرہ کے معاملات وزارت خزانہ ہی دیکھ رہی ہے، وزارت خزانہ سے متعلق کسی بھی پالیسی میں تاخیر نہیں ہو رہی، وزیر اعظم وزارت خزانہ کے معاملات کی نگرانی کر رہے ہیں، اسحاق ڈار نے ابھی کوئی استعفی نہیں دیا، اسحاق ڈار کے استعفے کی خبریں افواہیں ہیں، میری گاڑی کے حوالے سے بھی غلط خبریں چلائی گئیں۔ ڈاکٹر مصدق ملک نے مزید کہا کہ نظر ثانی فیصلے میں شعر و شاعری کی گئی، اگر ثابت ہو جاتا ہے کہ اسحاق ڈار مجرم ہیں تو وہ فوری طور پر عہدہ چھوڑ دیں گے، ابھی تو صرف چارجز فریم ہوئے ہیں۔ وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے استعفے سے متعلق افواہیں بے بنیاد ہیں ¾ استعفیٰ دینا ہوا تو اسحاق ڈار خود اعلان کرینگے ¾ فیض آباد دھرناعمران خان کے دھرنوں کا تسلسل ہے ¾حکومت دھرنے کا پر امن طریقے سے حل چاہتی ہے ¾ملک میں امن کے قیام کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کا اہم کردار ہے ¾ پی ٹی آئی میں جو بھی سچ بولتا ہے اسے پارٹی سے فارغ کر دیا جاتا ہے ¾عمران خان دوسروں کی فکر چھوڑ کر اپنی جماعت کے بکھرتے شیرازے کو سنبھالیں ۔ہفتہ کو پاکستان اور اٹلی کے درمیان رگبی کے نمائشی میچ کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی اور جمہوری استحکام آ چکا ہے ¾وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے ویژن کے تحت جس طرح ملکی معیشت کو تقویت دی ہے ¾ پوری قوم ان کو اس پر مبارکباد دے رہی ہے ¾ انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کے استعفے سے متعلق افواہیں بے بنیاد ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت دھرنے کا پر امن طریقے سے حل چاہتی ہے۔

 

بھارت کو جارحیت کا کا بھاری خمیازہ بھگتنا پڑ سکتا ہے

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر ہونے والے رابطے پر پاکستان کا کہنا ہے کہ بھارت کی خلاف ورزیاں امن کے لئے خطرہ ہیں، بھارت کو جارحیت کا بھاری خمیازہ بھگتنا پڑسکتا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پرشیڈول سے ہٹ کر رابطہ ہوا، جس میں پاکستان کی جانب سے کہا گیاکہ بھارتی فوج ایل او سی پر شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے، بھارت نے نیزاپیر، چکری کوٹ، بٹل سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ پاکستان کا اپنے موقف میں کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیاں غیرپیشہ وارانہ اور غیر اخلاقی ہیں، بھارتی خلاف ورزیوں کی یہ صورت امن کے لئے خطرہ ہے۔

 

نواسی کے بعد بھٹو کا سیاسی وارث اداکار بن گیا، بھٹو جونیئر کے ناخن پر پالش، خبریں کے تہلکہ خیز انکشافات

کراچی (وحید جمال سے ) ذوالفقار علی بھٹو کے چاہنے والے ان کی آل اولاد سے قیادت کی امید لگائے بیٹھے تھے مگر بینظیر بھٹو کے خاندان کو چھوڑ کر باقی لوگ اداکاری کو ترجیح دے رہے ہیں اور فلموں میں کام شروع کررہے ہیں، اس سے پہلے بھٹو کی چھوٹی صاحبزادی صنم بھٹو کی بیٹی آزادے حسین کے بارے میں خبریں شائع ہوچکی ہیں کہ انہوں نے فلموں میں کام شروع کردیاہے، انکے بعد مرتضیٰ بھٹو کے صاحبزادے ذوالفقار علی جونیئر بھی اس راہ پر چل پڑے ہیں جو اپنے داداکے سیاسی وارث سمجھے جارہے تھے ، امریکہ میں مقیم نوجوان ذوالفقار لعی بھٹو جونیئر کا انتظار پاکستان میں موجود ان کے والد اور دادا کے بہت سارے جیالوں کو ہے جوان کے نام سے بہت ساری امیدیں وابستہ کئے ہوئے ہیں، ان جیالوں کو یقینا انکی سات منٹ کی ڈاکومنٹری فلم سے مایوسی ہوئی ہوگی جو ان کے ہاتھ میں سلائی کڑھائی کرنیوالی سوئی کے بجائے تلوار یا تیر دیکھنا چاہتے ہیں یا نیل پاپش لگی انگلیوں کو محور قص ہونے کے بجائے مکابنتا دیکھنا چاہتے ہیں، لوگوں نے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر میں بھی بھٹو کو ڈھونڈنے کی کوشش کی ہے جبکہ یہ نوجوان ایک الگ شخصیت کا مالک ہے۔ ذوالفقار علی بھٹو جونئیر کا اپنے جنسی میلانات اور مشاغل کے بارے میں کڑوے سچ کا ہضم ہونا مشکل نظر آتا ہے۔ اس حقیقت کو ہزاروں لاکھوں لوگوں کی طرح چھپا کر کہ وہ اس ملک میں کبھی سیاسی افق پر نمودار ہوسکتے تھے مگر اس کے امکانات ان کے اس رجحان کے بعد تقریباً ناپید ہوچکے ہیں۔جونئیر ذوالفقار بھٹو ویڈیو میں تعارف کراتے ہیں ، ہائے ! میں ذوالفقار علی بھٹو ہوں ، میں ایشیائی فنکار ہوں جس میں لبنانی اور پاکستانی خون شامل ہے اور میں ’کوئیر‘ موضوع پر کام کر رہا ہوں۔ یہی ویڈیو اور اس میں کی گئی باتیں ان دنوں سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہیں۔سوشل میڈیا پر ان کی ذات اور ان کے جنسی رجحانات اور اس ویڈیو پر تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ مگر اس ویڈیو میں ایسا ہے کیا اور کیا ذوالفقار علی بھٹو جونیئر اس میں وہ سب کہہ بھی رہے ہیں جو ان سے منسوب کر کے کہا جا رہا ہے؟یہ ویڈیو ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کی آواز سے شروع ہوتی ہے جس میں وہ ایک خاتون سے بات کر رہے ہیں اور اس میں عربی زبان کا استعمال ہوتا ہے اور اسی پر وہ فون بند کر دیتے ہیں کیونکہ انہیں عربی بولنے پر طیارے سے اتار دیا جاتا ہے۔اس کے بعد ذوالفقار علی بھٹو جونیئر سکرین پر ایک سٹیج پر آتے ہوئے نظر آتے ہیں جس میں انھوں نے ایک ڈریگ یا مخنث کا روپ دھارا ہوتا ہے اور پیچھے نازیہ حسن کا مشہور گانا ’ڈسکو دیوانے‘ چل رہا ہے، مگر یہ سب ہے کیا؟دراصل ذوالفقار علی بھٹو جونیئر ‘ٹرمیرک پراجیکٹ’ کے تحت ‘مسلمان مسل مین’ یعنی مسلمان اور مردانگی کے عنوان پر ایک تعلیمی پراجیکٹ پر کام کر رہے ہیں جس کے ذریعے وہ پاکستان میں مردانگی کے بارے میں تصورات کو فن کے ذریعے سمجھنے اور سمجھانے کی کوشش میں ہیں۔مگر اس پراجیکٹ اورمیںبحث کا موضوع ان کے کپڑے، ناخنوں پر لگی نیل پالش اور انٹرویو کے دوران کشیدہ کاری کے مناظر ہیں۔اور ذوالفقار علی بھٹو کے مطابق ان کا مقصد ہی یہی تھا کہ ‘ایک کوئیر مسلمان کے موضوع پر کام کرنا بہت مشکل ہے۔ کون سنتا ہے؟ انہیں بالکل پروا نہیں ہے۔ انہیں نہیں معلوم۔ نہ ہی وہ دلچسپی رکھتے ہیں۔ مگر جب آپ اس میں مزاح ڈالتے ہیں تو وہ اپنے خیالات پر نظر ڈالتے ہیں اور سوچنے پر مجبور ہوتے ہیں۔ اور پھر آپ سٹیریو ٹائپس پر بات کرنا شروع کرتے ہیں جیسا کہ مجھے طیارے سے نکال دیا گیا۔ جس پر وہ سوچتے ہیں کہ یہ کہانی تو مجھے بھی معلوم ہے۔ اوہ! یہ تو کوئیر مسلمان ہے اور یہ مخنث کا روپ دھار کر اس بارے میں پرفارم کر رہا ہے۔ اس سے لوگ دلچسپی لینا شروع کرتے ہیں اور آپ اس طرح اپنے دیکھنے والوں کو رجھا رہے ہوتے ہیں’۔مردانگی کے بارے میں جنوبی ایشیا میں پائے جانے والے تصورات سے ذوالفقار علی بھٹو متفق نہیں اور کہتے ہیں کہ ‘پاکستان یا ایسی بہت سی ریاستیں جو قومیت کے نظریے پر بنی ہیں وہاں ایسا تصور قائم کیا گیا ہے ریاست کا نمائندہ ایک طاقتور مرد ہے لیکن یہ احمقانہ تصور ہے۔ میرے نزدیک مردانگی نزاکت ہے، نسوانیت ہے اور نرم ہو سکتی ہے۔’انھوں نے اپنے پراجیکٹ کے حوالے سے بات کی جس میں آرنلڈ شوارزنیگر کی باڈی بلڈنگ کی کتاب پر رنگین کپڑے کی مدد سے پٹھوں اور جسم کے اہم حصوں پر فنکاری کی گئی ہے۔ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کہتے ہیں کہ تاریخ بہت اہم ہے کیونکہ ہم جو آج بنا رہے ہیں وہ کل کی بنیاد پر ہے اور اس میں انھوں نے اپنی تاریخ کا حوالہ بھی دیا اور بتایا کہ ‘میں نے اپنا بچپن بہت پرامن طریقے سے گزارا۔ مگر ایک چیز جو اس میں بار بار آئی وہ یہ تھی کہ تشدد ہر جگہ ہے۔میرے والد کو کراچی میں میرے گھر کے سامنے قتل کر دیا گیا تھا، میں اس وقت چھ برس کا تھا۔ میرے دادا کو بھی مارا گیا تھا۔ میری پھوپھی کو قتل کیا گیا، میرے چچا کو بھی قتل کیا گیا۔ سب کو قتل کیا گیا۔ تو میری شناخت تشدد کے ذریعے بنی، طاقت کے ذریعے بنی۔میر مرتضی بھٹو کے صاحب زادے ذوالفقار علی بھٹو جونئیر کے علاوہصنم بھٹو کی صاحب زادی آزادے حسین ان دنوں ہالی وڈ میں خبروں کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ 2008 میں فلم کرسٹی اور 2012ءمیں آفینڈر سے شہرت پانے والی آزادے حسین نے مقبول فلموں میں نام پیدا کرنے کے بعد سنجیدہ فن میں قدم رکھ دیا ہے۔ان کی آنے والی مختصر فلم “رینے وسکایا” بیسویں صدی کی عظیم روسی اداکارہ فینا رینے وسکایا (1896 – 1984) کی زندگی کے گرد گھومتی ہے۔ فلم کا تھیم انتون چیخوف کے عالمی شہرت یافتہ ڈرامہ شاہ دانے کا باغ سے لیا گیا ہے۔ فلم میں رینے وسکایا کی حقیقی زندگی، جوانی کی یادوں اور عمر کے مختلف حصوں میں فن کار کی زندگی کو لباس کے ذریعے بیان کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ آزادے حسین پاکستان کے سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی نواسی اور سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کی بھانجی ہیں۔

 

مس ورلڈ 2017، فیصلہ ہو گیا

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی 21 سالہ حسینہ مانوشی چھلر نے مس ورلڈ 2017 کا تاج اپنے سر سجا لیا۔تفصیلات کے مطابق چین کے شہر سائنا سٹی ایرینا میں منعقد ہونے والے 66 ویں مس ورلڈ مقابلے میں ایک سو آٹھ سے زائد ممالک کی حسینائیں شریک تھیں۔ مقابلے میں بھارت کی 21 سالہ مانوشی چھلر نے مس ورلڈ 2017 کا تاج اپنے سر سجا لیا، دوسرے نمبر پر میکسیکو جبکہ انگلینڈ کی حسینہ تیسرے نمبر پر رہیں۔مانوشی کو 2016 میں مس ورلڈ بننے والی پورٹو ریکو کی حسینہ اسٹیفین ڈیل ویلی نے تاج پہنایا۔ مانوشی کا تعلق بھارتی ریاست ہریانہ سے ہے اور وہ رواں سال مس انڈیا کا ایوارڈ بھی اپنے نام کرچکی ہیں۔ مانوشی چھلر 16 سال بعد پہلی بھارتی حسینہ ہیں جو مس ورلڈ بنی ہیں اور اس سے قبل 2000 میں پریانکا چوپڑا نے یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔

 

سٹاک ایکسچینج کا بروکر 3 ارب لیکر بیرون ملک فرار، متاثرین رِل گئے

اسلام آباد(مظہر شیخ سے ) سٹاک ایکسچینج میں بروکر مبینہ طور پر 3ارب روپے کی رقم لیکر بیرون ملک فرار، متاثرین کی درخواست پر نیب اور ایف آئی اے آنکھیں بند کر کے بیٹھ گئے ۔سٹاک ایکسچینج انتظامیہ بھی ملزم کے ساتھ مل گئی، بیوی اور بچوں کے نام اربوں روپے کی جائیداد بھی موجود ۔تفصیلات کے مطابق سٹاک ایکسچینج میں مظہر رفیق کے ہاتھوں لٹنے والے سرمایہ کاروں نے چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال سے اپیل کی ہے کہ سٹاک ایکسچینج کی نگرانی کرنے والے اور ایکسچینج کی انتظامیہ بروکروں سے ملی ہوئی ہے ہماری اربوں روپے لوٹنے والے بروکر کے خلاف نیب رقم برآمد کرنا تو کجا تحقیقات بھی شروع نہیں کر رہا اور یہ انکوائری کئی سالوں سے زیر التواءہے ایم آر سیکیورٹی مظہر رفیق نامی بروکر چلا رہا تھا جو مبینہ طور پر3ارب سے زیادہ فراڈ کر کے بیرون ملک فرار ہو گیا ہے اور اب بیرون ملک وہاں کی سٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کر کے ان کی رکنیت بھی حاصل کر چکا ہے متاثرین کے مطابق مظہر رفیق نے پاکستان کے سرمایہ کاروں کو دھوکا دے کرمنی لانڈرنگ بھی کی اس بابت ایس ای سی پی اور سٹاک ایکسچینج انتظامیہ نے ساری ذمہ نیب پر ڈال دی ہے ذرائع کے مطابق مظہر رفیق کی کمپنی 2014سے 2017تک غیر قانونی چلتی رہی۔جبکہ آڈٹ رپورٹ میں بھی اسے کلیئر کیا جاتا رہا ۔بروکروں کے ہاتھوں لٹنے والے متاثرین نے وفاقی وزیر داخلہ اور چیئرمین نیب سے مدد کی اپیل کی ہے۔

بلاول 5 دسمبر کو اسلام آباد کیا کرنے جا رہے ہیں؟

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سنئیر نائب صدر اور این اے 129کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پانچ دسمبر کو اسلام آباد کے پریڈ گرانڈ میں چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں منعقد ہونے والا جلسہ پاکستان کی سیاست کا رخ متعین کردے گا ۔محمد اشرف بھٹی نے مزید کہا کہ عوام ناکام لیگ اور نااہل حکومت کے خا تمے کیلئے لوگ دعائیں کررہے ہیں کیونکہ ن لیگ اپنے دور حکومت میں عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا نہیں کر سکی ہے،6 ماہ میں لو ڈ شیڈنگ کے خاتمے کا دعوی کر نے والوں نے ساڑھے چار سال عوام کو لوڈشیڈنگ کے شدید جھٹکے لگائے ہیں، اسی طرح عوام بھی انہیں 2018کے انتخا با ت میں جھٹکے لگا کر ان کی سیاست کا سورج ہمیشہ کیلئے غروب کر دینگے۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو بر سر اقتدار لا کر قوم کو مایوس نہیں کرے گی بلکہ ان کی امیدوں پر پورا اترے گی ۔،پیپلز پارٹی وفاق سمیت چاروں صوبوں میں حکومت بنائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت کے پاس عوام کے مسائل حل کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں البتہ پیسے بنانا ان کی اولین ترجیح ہے

 

ڈاکٹر عاصم کاستعفیٰ، اندرونی کہانی سامنے آ گئی

کراچی(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ وہ 6 ہفتوں کےلئے ملک سے باہر جارہے ہیں ¾اس لیے انہوں نے پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر کے عہدے پر کام کرنے سے معذرت کی۔احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ آصف علی زرداری جو ہدایات دیں گے، میں اس پر عمل کروں گا۔استعفیٰ لیے جانے کے سوال پر ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ انہوں نے تحریری طور پر استعفیٰ نہیں دیا اور نہ ہی ان سے استعفیٰ لیا گیا۔ایک رپورٹر نے ڈاکٹر عاصم سے سوال کیا کہ کیا انہوں نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ فاروق ستار سے ملاقات کے بعد دباو¿ کی وجہ سے استعفیٰ دیا؟جس پر ڈاکٹر عاصم نے جواب دیا کہ تحریری طور پرمیں نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ خود نہیں دیا۔رپورٹر نے سوال کیا کہ تو کیا آپ کو پارٹی نے نکالا ہے؟جس پر ڈاکٹر عاصم نے نفی میں جواب دیتے ہوئے کہا ‘جو باتیں کررہے ہیں ان سے جاکے پوچھیں۔دوسری جانب ڈاکٹر عاصم کی پارٹی عہدے سے سبکدوشی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے جس کے مطابق ڈاکٹر عاصم نے استعفیٰ نہیں دیا بلکہ انہیں عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق قیادت ڈاکٹرعاصم کی کراچی کی تنظیم چلانے کے طریقہ کارسے خوش نہیں تھی، وہ قائدین اور کارکنوں کو اہمیت نہیں دیتے تھے اور انہوں نے اہم فیصلوں سے قبل اکثر قیادت کو اعتماد میں نہیں لیا۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار سے ملاقات ڈاکٹر عاصم کو ہٹانے کی بڑی وجہ بنی ¾انہوں نے پارٹی قیادت کواعتماد میں لیے بغیر فاروق ستار سے ملاقات کی اور قیادت کے سامنے وضاحت پیش کرنے کے بجائے ملاقات کی خبر میڈیا کو جاری کی۔واضح رہے کہ گذشتہ روز ڈاکٹر عاصم حسین پیپلز پارٹی کراچی ڈویڑن کے صدر کے عہدے پر کام کرنے سے معذرت کرتے ہوئے ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوگئے تھے۔