اسلام آباد(مظہر شیخ سے ) سٹاک ایکسچینج میں بروکر مبینہ طور پر 3ارب روپے کی رقم لیکر بیرون ملک فرار، متاثرین کی درخواست پر نیب اور ایف آئی اے آنکھیں بند کر کے بیٹھ گئے ۔سٹاک ایکسچینج انتظامیہ بھی ملزم کے ساتھ مل گئی، بیوی اور بچوں کے نام اربوں روپے کی جائیداد بھی موجود ۔تفصیلات کے مطابق سٹاک ایکسچینج میں مظہر رفیق کے ہاتھوں لٹنے والے سرمایہ کاروں نے چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال سے اپیل کی ہے کہ سٹاک ایکسچینج کی نگرانی کرنے والے اور ایکسچینج کی انتظامیہ بروکروں سے ملی ہوئی ہے ہماری اربوں روپے لوٹنے والے بروکر کے خلاف نیب رقم برآمد کرنا تو کجا تحقیقات بھی شروع نہیں کر رہا اور یہ انکوائری کئی سالوں سے زیر التواءہے ایم آر سیکیورٹی مظہر رفیق نامی بروکر چلا رہا تھا جو مبینہ طور پر3ارب سے زیادہ فراڈ کر کے بیرون ملک فرار ہو گیا ہے اور اب بیرون ملک وہاں کی سٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کر کے ان کی رکنیت بھی حاصل کر چکا ہے متاثرین کے مطابق مظہر رفیق نے پاکستان کے سرمایہ کاروں کو دھوکا دے کرمنی لانڈرنگ بھی کی اس بابت ایس ای سی پی اور سٹاک ایکسچینج انتظامیہ نے ساری ذمہ نیب پر ڈال دی ہے ذرائع کے مطابق مظہر رفیق کی کمپنی 2014سے 2017تک غیر قانونی چلتی رہی۔جبکہ آڈٹ رپورٹ میں بھی اسے کلیئر کیا جاتا رہا ۔بروکروں کے ہاتھوں لٹنے والے متاثرین نے وفاقی وزیر داخلہ اور چیئرمین نیب سے مدد کی اپیل کی ہے۔
سٹاک ایکسچینج کا بروکر 3 ارب لیکر بیرون ملک فرار، متاثرین رِل گئے

