لاہور: (ویب ڈیسک ) اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ ڈین جونز کہتے ہیں کہ شاداب خان ایک سپیشل ٹیلنٹ ہے اور اسے بیٹنگ میں زیادہ مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے، پی ایس ایل اورغیرملکی کوچز نے پاکستان ٹیم کی کایا پلٹ دی، آسٹریلیا کے نہ آنے سے پاکستان اور عالمی کرکٹ کو نقصان پہنچا۔ایک انٹرویو میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ شاداب خان کو نمبر چھ پر بیٹنگ کا موقع ملنا چائیے۔ دو ہزار سترہ میں گرین شرٹس کی کامیابیوں پر ڈین جونز نے تبصرہ کیا کہ پی سی بی کی جانب سے نئے سلیکٹرز اور کوچز کے تقرر سے تبدیلی آئی، پاکستان سپر لیگ نے بھی اہم کردار ادا کیا۔ڈین جونز کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے 1998 ءکے بعد سے پاکستان نہ آ کر کھیلنے سے عالمی کرکٹ اور پاکستانی کرکٹرز کا نقصان ہوا مگر وہ دن دور نہیں جب بڑی ٹیمیں بھی پاکستان کا دورہ کریں گی۔
