تازہ تر ین

اب گارڈ فادر کا ساتھ نہیں دینگے،زرداری کا ن لیگ کو کورا جواب

اسلام آباد (ویب دسک) سابق صدر پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ انڈیا والو سن لو!کشمیر ہماری شہ رگ ہے اور جب تک پیپلزپارٹی کا ایک ایک بچہ زندہ ہے کشمیر بھارت کو نہیں دیں گے اور نہ اس پر سمجھوتہ کریں گے جبکہ ہم افغانستان سے اچھے مراسم بڑھانا چاہتے ہیں ۔ہم نے 2بار ن لیگ کی جمہوریت کو بچایا لیکن اب اپنی جمہوریت لے کر آئیں گے ۔ججوں کو کچھ نہیں کہنا چاہتا،پارلیمنٹیرین کا احتساب ہونا چاہیے.تفصیلات کے مطابق آصف زرداری کا جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہناتھا کہ مشرف کا کوئی مستقبل نہیں،وہ چھپ کرباہر بیٹھ گیا ہے کیونکہ ہم نے پاکستان کو ایک نئی شکل دی،بلوچستان میں ترقی دی،ہمیں5 سال ملے اور بینظیر کے کیے وعدے ہم نے نبھائے،یہی نہیں ہم نے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھائیں۔انہوں نے کہاکہ ہم شہادت پر یقین رکھتے ہیں ،شہید کبھی مرتا نہیں،بھٹو صاحب کل بھی زندہ تھے،آج بھی زندہ ہے، ذوالفقار بھٹو اور بی بی صاحبہ آج ہم کو دیکھ رہے ہیں،بینظیر بھٹو آپ سب کی اور میری قائد تھیں جبکہ جمہوریت کا تحفہ پیپلزپارٹی کاہے اور بینظیر کی قربانی کا ہے۔آج بینظیرزندہ ہوتیں توبلاول کو دیکھ کر خوش ہوتیں، میں امید کرتاہوں میرے جانے کے بعد میرے بچوں کے ساتھ بھی آپ وفا کریں گے اورآپ اتنی ہی وفاکریں گے جتنی بینظیرشہید کے ساتھ کرتے تھے۔ملک میں اور دنیا میں بڑی تبدیلیاں آرہی ہیں لیکن میاں صاحب نے پاکستان کو کنگال کردیاہے جبکہ اس گاڈ فادر اور جعلی خان کو بات سمجھ نہیں آ رہی کہ اگر ہم کچھ چھوڑ کر نہ جاتے تو یہ عوام کو کچھ نہیں دے سکتے تھے،ہم جو چھوڑ کر گئے تھے یہ خرچ کرتے رہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain