تازہ تر ین

ایران کی سعودی عرب سے تعلقات کی بحالی پر مشروط آمادگی

تہران: (ویب ڈیسک )ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ہم سعودی عرب سے بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں تاہم اس کے لیے سعودی عرب کو اسرائیل سے تعلقات ختم اور یمن پر بمباری بند کرنی ہوگی۔غیرملکی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی کا پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم سعودی عرب سے بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں مگر اس کے لیے سعودی حکومت کو دو چیزوں کو ترک کرنا ہوگا اول اسرائیل کے ساتھ گمراہ کن دوستی اور دوم یمن پر غیر انسانی بمباری، اگر یہ دونوں وجوہات ختم ہوجائیں تو ایران اور سعودی عرب کے تعلقات بحال ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم امریکا کی طرح نہیں جس نے وعدہ خلافی کرتے ہوئے جوہری معاہدے کو توڑ دیا، ہم جب کوئی معاہدہ کرتے ہیں تو اسے پورا کرتے ہیں۔امریکا کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے معاملے پر ایرانی صدر نے کہا کہ بیت المقدس اور فلسطینی قوم کی مدد کے لیے ایران ہرممکن قدم اٹھائے گا کیوں کہ بیت المقدس مسلمانوں کی سرزمین ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ سال جنوری میں تہران میں سعودی سفارت خانے پر حملے کے بعد سعودی عرب نے ایران سے سفارتی تعلقات منقطع کرلیے تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain