تازہ تر ین

اسرائیلی بمباری سے مزید دو فلسطینی شہید، 1200 سے زائد زخمی

امریکی(ویب ڈیسک ) صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کیے جانے کے خلاف مسلسل دوسرے روز بھی مظاہرے جاری ہیں جب کہ صیہونی افواج کی بمباری سے مزید دو فلسطینی شہید اور 1200 سے زائد زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی فیصلے کے خلاف غزہ، مغربی کنارے، بیت اللحم، خان یونس اور دیگر علاقوں میں دوسرے روز بھی بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔امریکی فیصلے کے خلاف ہزاروں افراد کا مظاہرہ، اسرائیلی فائرنگ سے دو فلسطینی شہیدگزشتہ روز بھی اسرائیلی افواج نے امریکی فیصلے کے خلاف احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر فائرنگ اور آنسو گیس شیل فائر کیے تھے جس کے نتیجے میں دو افراد شہید اور سینکڑوں زخمی ہو گئے تھے۔ہلال احمر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جعمے کے روز اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 750 سے زائد لوگ زخمی ہوئے۔اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ غزہ میں دو فلسطینیوں کو حماس کی جانب سے فائر کیے گئے میزائل کے جواب میں فضائی کارروائی میں مارا گیا۔اس کے علاوہ اسرائیلی فورسز نے مشرقی یروشلم کے علاقے صلاح الدین سے 3 فلسطینیوں کو گرفتار بھی کیا جن میں فلسطین کی قانون ساز کونسل کے ممبر جہاز ابو زنید بھی شامل ہیں۔
صیہونی افواج کی جانب سے مظاہرین پر گرینیڈ اور آنسو گیس شیل فائر کیے جب کہ اسرائیلی فورسز نے صحافیوں پر بھی تشدد کیا۔
فلسطین کی حکمران جماعت الفتح کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امریکا کے نائب صدر مائیک پینس کو دورے کے دوران خوش آمدید نہیں کہا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain