تازہ تر ین

شہباز شریف اور رانا ثنا ءاللہ کیخلاف شکنجہ تیار پلاننگ کس نے کی ؟کیا ہونیوالا ہے ،دیکھئے خبر

لاہور (آن لائن) عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کی جانب سے سانحہ ماڈل ٹاون پر وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیرقانون کے استعفے کے لیے پلاننگ مکمل کرلی۔ دھرنے اور احتجاج کی متوقع تاریخ کا اعلان 14 دسمبر کو کیا جائے گا۔پاکستان عوامی تحریک نے سانحہ ماڈل ٹاون پر وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیرقانون کے استعفے کے لیے احتجاج کی پلاننگ مکمل کرلی ہے۔ جس کا باقاعدہ اعلان چودہ دسمبر کو وکلائ کنونشن میں کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق عوامی تحریک نے ملک کے اہم شہروں میں بیک وقت دھرنے کی تجویز پرغور شروع کر دیا ہے جبکہ لاہور میں دھرنے کے لئے پنجاب اسمبلی، وزیراعلیٰ ہاوس اور ماڈل ٹاون کی جگہیں زیر غور ہیں۔ تاہم اس کا اعلان سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔ مشاورت اور رابطوں کے لیے پانچ رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain