تازہ تر ین

ختم نبوت قانون میں ترمیم کس کو خوش کرنے کیلئے کی گئی ۔۔۔ عمران خان نے حکومت کو الٹی میٹم دیدیا

کراچی (ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ احتجاج کرنا جمہوریت میں حق ہے، جمہوریت اور آمریت میں فرق ہوتا ہے، میں نے صرف 4 حلقے کھولنے کا مطالبہ کیا تھا۔ ڈی چوک میں احتجاج کیا جہاں عام افراد متاثر نہیں ہوسکتے، عوام کے نمائندہ عوام کے مفادات دیکھتے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا میرے گھر کے باہر بے شمار دھرنے ہوئے لیکن ہم نے احتجاج کرنے والوں کے جائز مطالبے تسلیم کئے۔ عمران خان نے مشورہ دیا کہ حکومت کو فوری الیکشن کا اعلان کر دینا چاہئے کیونکہ ملک میں کوئی نظام درست نہیں چل رہا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کس کو خوش کرنے کیلئے ختم نبوت قانون میں ترمیم کی گئی، اگر ظفر الحق رپورٹ نہ دی گئی تو مزید مسئلہ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا حکومت کے وزراءنے بیرون ملک اقامے لیے ہوئے ہیں، نیشنل ایکشن پلان میں فاٹا کا معاملہ حل کرنے شق موجود تھی۔ عمران خان نے کہا ملک کا سب سے بڑا مسئلہ بے روز گاری ہے، بجلی کے معاملے میں مختصر مدت میں پلاننگ کی اور آج کے پی کے چھوٹے دیہات بھی بجلی پیدا کر رہے ہیں۔عمران خان کا کہنا ہے آج تک کسی نے منی لانڈرنگ کی بات نہیں کی، پاکستان سے سالانہ 10 ارب ڈالر کی منی لانڈرنگ ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کرپشن کےلئے مہنگے پاور پلانٹس لگائے گئے، ظفر حجازی کو ملک کی نہیں کرپٹ مافیا کی خدمت کےلئے عہدہ دیا گیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ ملتان میٹرو کی خبر چائنہ سے آئی لیکن ایس ای سی پی نے دبا دی، کرپشن سے سارے اداروں کو تباہ کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا ہمارے ملک میں صرف شارٹ ٹرم پلاننگ کی گئی ہے۔چیئرمین پی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور وزرا کرپشن کریں تو ملک تباہ ہو جاتے ہیں، حکمران پیسے چوری کر کے باہر لے جاتے ہیں، انہیں عوام کی تعلیم اور صحت کی کوئی فکر نہیں ہے۔ عمران خان نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی ایسا منشور لائے گی جس پر عمل کر کے دکھائیں گے۔جبکہ کراچی کے تاجروں نے عمران خان سے گلے شکوے کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے کراچی کونظراندازکیا،پی ٹی آئی قیادت کراچی کووقت نہیں دیتی، ایم این اے عارف علوی حلقے میں نظرہی نہیں آتے،تاجر رہنماﺅں نے کہا کہ دھرنوں سے ملکی معیشت پرمنفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain