تازہ تر ین

’حالات ہمیں بھی مشکوک لگ رہے ہیں لیکن ایاز صادق نے اندر کی خبر لیک کردی ہے‘

اسلام آباد(ویب ڈیسک)اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ’حالات ہمیں بھی مشکوک لگ رہے ہیں لیکن ایاز صادق نے اندر کی خبر دی ہے‘۔یاد رہے کہ نج ٹی وی سے گفتگو میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا تھا کہ اللہ کرے اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں لیکن لگتا نہیں کہ اسمبلیاں مدت پوری کریں گی، لگتا ہے کچھ ہونے والا ہے جو ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی کے بیان پر آج قومی اسبملی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے رد عمل کا اظہار کیا۔خورشید شاہ نے کہا کہ حالات ہمیں بھی مشکوک لگ رہے ہیں لیکن ایازصادق کوحالات کا زیادہ احساس اورسمجھ ہے، انہوں نے اسمبلیوں کے مستقبل پراندرکی خبردی۔اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ ایک سیاسی جماعت دباوڈال رہی ہے، فوری انتخابات نہ ہوئے تو خانہ جنگی ہوگی۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain