کراچی ( ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے پاک سرزمین پارٹی کے رہنما مصطفی کمال سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور مستقبل مل کر کام کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔نجی نیوز چینل کے مطابق گزشتہ روز مصطفی کمال اور عمران خان کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو ہوئی جس میں فاٹا کے پاکستان میں انضمام ،قبل از وقت الیکشن ،انتخابی اتحاد سمیت مختلف موضوع پر بات چیت ہوئی۔بتا یا جا رہا ہے کہ جلد ہی عمران خان اور مصطفی کمال کی ملاقات کا بھی امکان ہے اور اس سلسلے میں تحریک انصاف کے رہنما فیصل واڈا کو ٹاسک دیا جا چکا ہے۔