تازہ تر ین

تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق کے زیراستعمال لینڈ کروزر بارے خوفنا ک خبرنے بھو نچا ل پیدا کر دیا

راولپنڈی (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق کے زیراستعمال گاڑی غیرقانونی نکلی اور ان کے زیراستعمال سمگل شدہ ، ٹمپرڈگاڑی تحویل میں لے لی گئی تاہم خاتون رہنمائ نے اس گاڑی سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ پکڑی گئی سفید لینڈکروزور ان کی ملکیت نہیں تاہم وہ استعمال کرتی رہی ہیں۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق ڈی جی انٹیلی جنس کسٹمزراولپنڈی کی ہدایت پر کارروائی کرتے ہوئے جی الیون اسلام آباد کے علاقے سے فردوس عاشق اعوان کی گاڑی پکڑی گئی ، پکڑے جانے کے وقت فردوس عاشق اعوان کا ڈرائیور2013ءماڈل گاڑی چلا رہاتھا تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ اس وقت خاتون سیاستدان گاڑی میں موجود تھی یا نہیں۔ فردوس عاشق اعوان کاکہناتھاکہ وہ یہ گاڑی استعمال نہیں کرتی، میری ملکیت بھی نہیںاور نہ ہی کہیں سے خریدی یا کاغذات میرے نام ہیں۔فردوس عاشق اعوان نے انکشاف کیا کہ کچھ عرصے سے اپنی گاڑی استعمال نہیں کرپارہیں، پکڑی گئی یہ گاڑی تحسین اعوان کی ہے اور وہ بعض اوقات اپنے حلقے میں جانے کے لیے بوقت ضرورت وہ استعمال کرتی ہیں لیکن کاغذات مکمل ہوتے ہیں۔ غیرقانونی گاڑی استعمال کرنے سے متعلق سوال کے جواب میں فردوس عاشق اعوان کاکہناتھاکہ غیرقانونی قراردینے کا کسی کوحق نہیں، مالک کا موقف بھی سنناچاہیے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain