لندن(ویب ڈیسک) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی جب کہ عبوری حکومت جون میں بنے گی۔لندن میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ حکومت مدت پوری کرے گی جب کہ عبوری حکومت جون میں بنے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسمبلی کی مدت پوری نہ کرنے کے حوالے سے اسپیکرایازصادق کی رائے ذاتی ہے تاہم اس حوالے سے اسپیکر سے بات کروں گا اگر تحفظات ہیں تو دور کروں گا۔مقبوضہ بیت المقدس کو امریکا کی جانب سے اسرائیلی دارالحکومت قراردینے کے مسئلے پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس پر پاکستان نے او ا?ئی سی اور دنیا کے سامنے واضح موقف پیش کیا۔