تازہ تر ین

جھوٹے سیاستدان ہاتھ ملتے رہ جائیں گے

لاہور (پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ( ن) کی حکومت نے اندھیروں سے روشنیوں کی جانب سفر کامیابی سے طے کیا ہے اور محنت سے نئی تاریخ رقم کرکے ملک میں دو دہائیوں سے چھائے اندھیرے دورکئے ہیں ۔قوم بجلی کے بحران کے خاتمے کے حوالے سے مسلم لےگ(ن) کے تارےخی کارنامے کو ہمےشہ ےادرکھے گی اورتوانائی منصوبوں کی برق رفتاری اورشفافےت سے تکمےل کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) کی کاوشوں کو تارےخ مےں سنہری حروف سے لکھاجائےگا۔وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے ان خےالات کا اظہار لندن میںپاکستان مسلم لےگ(ن) کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کےا۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ ملک بھر میں توانائی سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کو تیزی سے پایہ تکمیل تک پہنچایا گیا ہے اوران منصوبوں کی تکمیل سے ملک سے اندھیرے چھٹ گئے ہیں۔ہماری حکومت نے خوداپنے وسائل سے بھی بجلی کے کئی کارخانے لگائے ہیں جبکہ چین نے بھی اس حوالے سے پاکستان کا ایک عظیم دوست کی حیثیت سے بھرپور ساتھ دیاہے۔انہوں نے کہا کہ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا عظیم ا لشان منصوبہ ہے جو گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے اور اس منصوبے کی تکمیل سے نہ صرف پاکستان کی تقدیر بدلے گی بلکہ پورا خطہ مستفید ہو گا۔ سی پیک کے تحت پورے پاکستان میںتیز رفتاری سے ترقیاتی منصوبے مکمل کئے جا رہے ہیں ۔ سی پیک نے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے دروازے کھول دیئے ہیں اور پاکستان میں اربوں روپے کی چینی سرمایہ کاری سے پاکستان کے عوام کیلئے روزگار کے لا تعداد مواقع پیدا ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کے تحت پاکستان بھر میں توانائی منصوبوں کو تیزی سے آگے بڑھایا جا رہا ہے ۔36ارب ڈالر کی سرماےہ کاری توانائی کے منصوبوں مےںکی جاری ہے ۔چےن کی بے مثال سرماےہ کاری کے تحت پاکستان بھر مےں کوئلے، شمسی،ہائےڈل اوردےگر ذرائع سے بجلی کے حصول کے منصوبے لگ رہے ہےںاور بجلی کے کارخانے مکمل ہونے سے پاکستان کی پےاسی دھرتی کو توانائی مل رہی ہے ۔توانائی سابق کرپٹ حکمرانوں نے قومی وسائل کی لوٹ مار کر کے اپنی جےبےں تو بھریں لےکن بجلی بحران کے خاتمے پر کوئی توجہ نہ دی۔ ملک کو اندھےروں مےں دھکےلنے اورترقی کے سفر مےں روڑے اٹکانے والوںکو قوم کبھی معاف نہےں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ دھرنا دینے والے عناصر کا ترقی مخالف ایجنڈا عوام نے یکسر مسترد کر دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دھرنے دینے والوں کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیںاوریہ سیاسی عناصر صرف ذاتی ایجنڈے کی تکمیل چاہتے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان کے باشعور عوام2018 کے انتخابات میںبھی خدمت، دیانت، امانت اور شفافیت کی سیاست کو کامیاب کرائیں گے اور الزامات، جھوٹ اور انتشار کی سیاست کرنے والے ہاتھ ملتے رہ جائیں گے۔ وزیراعلی پناب محمد شہباز شریف کا قصور کے علاقے واڈانہ سٹاپ کے نزدیک ٹریفک حادثہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع اور صوبائی وزیر میاں یاورزمان کے والد وسابق وفاقی وزیر میاں محمد زمان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کوئٹہ میں چرچ کے نزدیک دھماکے کی شدید مذمت کی۔ وزیراعلیٰ نے دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کےلئے دعا کی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے وےڈےو لنک کے ذرےعے اجلاس سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا پروگرام مفاد عامہ کا بہت بڑا منصوبہ ہے۔ عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے ذریعے بیماریوں سے محفوظ رکھنا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پروگرام پر عملدرآمد کیلئے ساﺅتھ اور نارتھ پنجاب صاف پانی کمپنیاں کام کر رہی ہیں اور اس منصوبے کو بہترین انداز او رپیشہ وارانہ طریقے سے آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انہو ںنے کہا کہ ماضی میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے پروگرام میں تاخیر ہوئی ، چند عناصر کی وجہ سے اس پروگرام کو دھچکہ پہنچاتاہم اب تیزی سے کام کرتے ہوئے اس تاخیر کا ازالہ کیا جا رہا ہے اورجنوبی پنجاب کی تمام تحصیلوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے پروگرام پر تیزی سے عملدرآمد کیا جارہاہے جبکہ پنجاب کی دیگر تحصیلوں میں بھی اس پروگرام پر عملدرآمد کے لئے کام شروع کر دیا گیاہے۔ انہوں نے کہاکہ عوام کو بہترین خدمات کی فراہمی کے لئے نیت نیک ہوتو کامیابی قدم چومتی ہے۔ پنجاب حکومت نے ہر منصوبے کے انٹرنل آڈٹ کا نظام بنایاہے اورموثر مانیٹرنگ کے لئے تھرڈ پارٹی آڈٹ کا میکنزم بھی متعارف کرایا گیاہے۔

 


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain