تازہ تر ین

نواز شریف عدلیہ کی بہتری نہیں کرپشن بچانے کیلئے تحریک چلانا چاہتے ہیں،عمران خان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کی نااہلی اقامہ پر نہیں پانامہ پر ہونی چاہئے تھی، نواز کیخلاف بہت چیزیں سامنے آئیں نجانے ججز نے اقامہ پر ہی کیوں نااہل کیا، قطری خط سے بڑا فراڈ کیا ہوسکتا تھا، عدالت اس جھوٹ پر گھر بھیج دیتی، حدیبیہ کیس میں نئے شواہد آئے ہیں یہ کیس کھلے گا، نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نواز شریف نے ساری عمر عوام کو بیوقوف بنایا، انہیں جعلسازی اور لوگوں کو بیوقوف بنانے پر سزا ملنی چاہئے، میرے کیس کی جس باریک بینی سے چھان بین کی گئی اس طرح اسمبلی ارکان کی چھان بین ہو تو95 فیصد فارغ ہوجائیں گے، شکر کرتا ہوں کہ افتخار چودھری میرا کیس سننے والے نہیں تھے ورنہ مجھے فارغ کردیتے، نواز شریف عدلیہ کی بہتری نہیں چاہتے صرف اپنی کرپشن بچانے کیلئے تحریک کا شوشہ چھوڑا ہے، نواز شریف پر عدلیہ نے بڑا نرم ہاتھ رکھا کسی اور ملک میں ہوتے تو جیل میں ہوتے، اپنی چوری چھپانے کیلئے اداروں کو تباہ کررہے ہیں، چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ عدالت کو چاہئے تھا کہ جہانگیر ترین کو ڈی سیٹ کرکے الیکشن لڑنے دیا جاتا، ترین اور نواز کے کیسز کا کسی طور موازنہ نہیں بنتا۔ انتظار ہے کہ اپنی وفاقی صوبائی حکومت ہوتے نواز شریف کب عدلیہ مخالف تحریک چلاتے ہیں، چیلنج کرتا ہوں کہ نواز شریف تحریک نہیں چلاسکتے، کسان مزدور سمیت ہر طبقہ ان سے تنگ ہے، اگر ان سے ختم نبوت ترمیم بارے سوال کرینگے، تحریک چلانا نواز شریف کو بڑا مہنگا پڑے گا۔ جہانگیر ترین نے پارٹی عہدہ چھوڑ دیا ہے ان سے کہا تھا کہ نظر ثانی فیصلہ تک استعفیٰ نہ دیں، جہانگیر ترین کی پارٹی کیلئے بہت خدمات ہیں جو بھلائی نہیں جاسکتی۔ بڑے بڑے دعوے کرکے اقتدار میں آنے والے نواز شریف نے ملکی معیشت کے ساتھ کیا کیا، سب کھل کر سامنے آگیا ہے، انہوں نے ملک کو قرض کی دلدل میں پھنسا دیا ہے، حدیبیہ کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے، نیب نے اسے غلط طریقے سے پیش کیا، کیس میں نئے شواہد آئیں تو دوبارہ کھولنا پڑتا ہے، یہ کیس بھی کھلے گا کیونکہ یہ سنا ہی نہیں گیا، صرف ٹیکنیکل گراو¿نڈ پر فارغ کیا گیا ہے، ملک کو قرض کی گہری دلدل میں پھنسانے والے اسحاق ڈار کی برطانیہ میں بستر پر لیٹے مریض بننے کی پرفارمنس آسکر ایوارڈ وننگ تھی، نواز شریف اور اس کے ساتھیوں نے عدلیہ پر حملے کئے ان کیخلاف توہین عدالت کے تحت کارروائی ہونا چاہئے تھی، ورنہ یہ مجرم ایسا ہی کرے گا، شریف خاندان جسٹس قیوم جیسے ججز کا عادی تھا، پہلی بار ان کا واسطہ اصل عدالت سے پڑا ہے، نواز شریف دعویٰ کرتے ہیں کہ عوام ان کے ساتھ ہیں تو الیکشن کی جانب کیوں نہیں جاتے، ملک جس پوزیشن میں ہے جلدی الیکشن کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے، جمائما نے کیس میں میرا بڑا ساتھ دیا ان کی جتنی تعریف کروں کم ہے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain