ممبئی (خصوصی رپورٹ) بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے ایک اور اعززا اپنے نام کر لیا۔ عام زندگی میں 2017ءمیں آف دی فیلڈ خوش لباس خواتین کھلاڑیوں کی فہرست میں جگہ بنا لی۔ ان کے ساتھ روسی حسینہ ماریا شراپوا بھی اس فہرست کا حصہ ہیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق 2017ءمیں آف دی فیلڈ (گراﺅنڈز سے باہر) اپنی خوش لباسی کے باعث سب کی نظروں کا محور بننے والی خواتین کھلاڑیوں میں بھارت کی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا بھی شامل ہیں۔ رواں سال مختلف مواقع پر خوبصورت شخصیت کی مالک بھارتی کھلاڑی کے زیب تن کئے گئے مشرقی و مغربی طرز کے لباس لوگوں کی توجہ کا مرکز رہے۔ روسی ٹینس کوئین ماریا شراپوا بھی خوش لباس خواتین کھلاڑیوں کی فہرست کا حصہ ہیں۔ میدان سے باہر ان کے پہناووں کے بھی خوب چرچے ہیں۔ آسکر ریڈکارپٹ اور ایوارڈز تقریب 2017ءمیں ان کے پرکشش لباس نے لوگوں کی خوب توجہ سمیٹی۔ انڈوفرنیچ گالفر شرمیلا نکولے‘ امریکن باسکٹ بال پلیئر اسکائلر ویگن اسمتھ اور سکواش کی بھارتی خاتون کھلاڑی دیپیکا پالیکل بھی میدان سے باہر اپنے خوبصورت اور دیدہ زیب ملبوسات کے باعث کافی شہرت رکھتی ہیں۔
