لاہور‘ اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے مسلم لیگ (ن) میں واپسی کا فیصلہ کر لیا اور اس حوالے سے معاملات طے پا گئے۔ ذرائع کے مطابق جاوید ہاشمی کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا باضابطہ اعلان رواں ماہ کے آخری ہفتے میں متوقع ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ مخدوم جاوید ہاشمی نے سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو ملتان دورے کی دعوت دی ہے اور نوازشریف کی مریم نواز کے ہمراہ 27 یا 28 دسمبر کو جاوید ہاشمی کے گھر آمد متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق نوازشریف کی ملتان آمد پر جاویدہاشمی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کریں گے۔ دوسری جانب ذرائع کے مطابق نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کا کہنا تھا کہ جاویدہاشمی ان کے بھائی ہیں اور وہ ان کی واپسی کا تہہ دل کیساتھ خیرمقدم کریں گی۔
دعوت
