دبئی(نیوزایجنسیاں) آسٹریلین کپتان اور مایہ ناز بلے باز اسٹیون اسمتھ نے پرتھ ٹیسٹ میں شاندار ڈبل سنچری بنا کر ناصرف اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا بلکہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں ٹیسٹ تاریخ میں مشترکہ طور پر دوسرے ٹاپ ریٹڈ بلے باز بھی بن گئے ہیں۔وہ زیادہ ریٹنگ پوائنٹس حاصل کرتے ہوئے پیٹر مے، رکی پونٹنگ اور جیک ہوبز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سابق انگلش بلے باز لین ہٹن کے ہم پلہ ہو گئے ہیں اور ان کے ریٹنگ پوائنٹس کی تعداد 945 ہو گئی ہے۔کیریئر کے دوران زیادہ ریٹنگ پوائنٹس حاصل کرنے کا عالمی اعزاز ڈان بریڈمین کو حاصل ہے جنہوں نے 961 پوائنٹس حاصل کر رکھے ہیں اور اسمتھ نے کیریئر کے بہترین 945 ریٹنگ پوائنٹس حاصل کر کے لین ہٹن کا ریکارڈ برابر کر دیا ہے اور سابق عظیم انگلش بلے باز کے ہمراہ مشترکہ طور پر دوسرے ٹاپ ریٹڈ بلے باز ہیں۔ تازہ ترین پلیئرز رینکنگ کے تحت ابتدائی 10 بلے بازوں میں پاکستان کے اظہر علی آٹھویں پوزیشن پر ہیں ۔ بھارتی کپتان ویرات کوہلی 893 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور ان کے ہم وطن چتیشور پجارا نے ایک درجہ ترقی پا کر تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔بہترین بولرز کی فہرست میں انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن 892 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر موجود ہیں اور 10 بہترین بولروں میں پاکستان کا کوئی باو¿لر شامل نہیں۔ کگیسو رابادا 876 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، رویندرا جدیجا تیسری، ایشون چوتھی، جوش ہیزل و±ڈ پانچویں، رنگنا ہیراتھ چھٹی، نیل ویگنر ساتویں، مچل اسٹارک آٹھویں، نیتھن لایون نویں اور ڈیل اسٹین دسویں پوزیشن پر موجود ہیں۔