اسلام آباد (خبرنگار)وزیر اعظم کی ہدایت پر دھرنے والوں کو پیسے بانٹے گئے فوج حافظ سعید کی سرپرستی نہیں کر رہی، پارلیمنٹ جو پالیسی بنائیگی عمل کرینگے، جنرل قمر باجوہ۔سینٹ کو بریفنگ کے دوران معلوم ہواہے کہ آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے واضح کردیا ہے کہ فوج کسی صورت سسٹم کو ڈی ریل نہیںکرناچاہتی سیاستدان اپنے آپ کو مضبوط کریں۔2014ءکے دھرنے کے موقع پر جمہوریت کی بساط لپیٹی جاسکتی تھی مگر فوج نے ایسا کوئی اقدام نہیںکیا۔ آرمی چیف گزشتہ روز سینٹ کی ہول کمیٹی کے اجلاس میںارکان پارلیمنٹ کے سوالوں کے جواب دے رہے تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ صرف دو تین سوالوں کے جواب ڈی جی آئی ایس آئی نے دیئے۔ جبکہ باقی تمام سوالوں کے جواب آرمی چیف نے خود دیئے انہوںنے کہاکہ میں احتساب کے لئے حاضر ہوں مگر فوج میری اولاد کی طرح ہے اس کا احتساب میں خود کروںگا کسی اور کوایساکرنے کی اجازت نہیں دونگا۔ ذرائع نے بتایا کہ آرمی چیف نے بتایا کہ فیض آباد دھرنے کے پیچھے فوج کاکوئی کردار نہیں ۔فوج نے دھرنے کے خاتمہ کےلئے ثالثی کا کردارضرور ادا کیاہے اور وہ بھی حکومت کے کہنے پر کیاتھا۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے ارکان پارلیمنٹ کے سامنے تین خواہشات کا اظہار کیا کہ وہ باعزت طورپر اپنی مدت پوری کرینگے اورملازمت میں توسیع کے حق میں نہیں ہیں دوسرا ان کی خواہش ہے کہ جب وہ ریٹائرڈ ہوں توملک میں امن وامان قائم ہو تاکہ میرے اور قوم کے بچے محفوظ زندگی گزارسکیں۔تیسرا یہ کہ جمہوری سسٹم کو ڈی ریل کرنے کاسلسلہ ہمیشہ کے لئے ختم ہوجائے۔