تازہ تر ین

محمد عامر کا نومولود بیٹی کے ہمراہ پہلا فضائی سفر کیسا رہا ‘ تصاویر وائیرل

لاہور(خصوصی رپورٹ) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر محمد عامر نے بیٹی کیساتھ پہلے ہوائی سفر کی تصویر جاری کر دی۔ ٹویٹر کے ذریعے مداحوں کیلئے شیئر کی گئی تصویر میں محمد عامر نے لکھا کہ وہ اپنی گڑیا کے ساتھ پہلا سفر کر رہے ہیں اور گھر واپس جا رہے ہیں۔ تصویر میں انہوں نے صاحبزادی کو گود میں اٹھایا ہوا ہے۔محمد عامر رواں سال 12 ستمبر کو بیٹی کے باپ بنے تھے۔ انہوں نے اس موقع کی تصویر کو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ خدا کی رحمت گھر آنے پر بے حد خوش ہیں۔محمد عامر ان دنوں برطانیہ میں موجود تھے اور بیٹی کی پیدائش کے باعث انہوں نے پاکستان کا دورہ کرنے والی ورلڈ الیون کیخلاف میچ کھیلنے سے معذرت کر لی تھی۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain