فیصل آباد (ویب ڈیسک)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آگے بڑھنے کے لیے جمہوری عمل ہی بہترین آپشن ہے۔فیصل آباد کی انڈسٹریل اسٹیٹ میں کار اسمبلنگ پلانٹ کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے اور فیصلہ عوام کریں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ آگے بڑھنے کے لیے جمہوری نظام ہی بہترین آپشن ہے جب کہ موجودہ حکومت نے بجلی اور گیس کے بحران پر قابو پا لیا ہے۔