تازہ تر ین

یا اﷲ خیر۔۔۔پاکستان میں حملوں کا خطرہ ، خوفناک منصوبہ سامنے آگیا

شیخوپورہ (نیااخبار رپورٹ) حکومت نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ایک دہشت گرد گروہ کی جانب سے 3خودکش بمبار پاکستان میں بھیجنے سے متعلق مراسلہ جاری کرتے ہوئے سکیورٹی کو ہائی الرٹ کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق حکومتی مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ ایک دہشت گرد گروہ کے کمانڈر صبغت اللہ نے 3خودکش بمبار دہشت گردی کیلئے بھیجے ہیں جن کا تعلق سوات سے ہے اور عمریں 20اور 25سال کے درمیان ہیں اور خدشہ ہے کہ وہ کسی بڑے شہر میں زرعی سنٹر پشاور کی طرز کا دہشت گرد حملہ کر سکتے ہیں۔ پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ کرسمس کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں۔ واضح رہے کہ کوئٹہ میں چرچ پر حملے کے بعد پہلے ہی سکیورٹی کو ہائی الرٹ کیا جا چکا ہے جبکہ کرسمس کے حوالے سے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔

لاہور ( نیا اخبار رپورٹ) لاہور پولیس نے کرسمس کا سکیورٹی پلان تیار کرلیا۔ ایس ایس پی سکیورٹی عمارہ اطہر نے کہا ہے کہ شہر میں 551 چرچز کو فول پروف سکیورٹی دی جائیگی۔ پولیس کے 10ہزار سے زائد اہلکار اور افسران ڈیوٹی پر امور ہوں گے۔ ایس ایس پی سکیورٹی نے کہا کہ 123 چرچز کو سکیورٹی کے حوالے سے اے کیٹیگری میں رکھاگیا ہے۔ اسی طرح 18 پارکس اور 128 کرسچین آبادیوں کو بھی سکیورٹی فراہم کی جائیگی۔ عمارہ اطہر نے کہا ہے کہ سکیورٹی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ اس حوالے سے چرچز کے قریبی علاقوں میں سرچ آپریشنز اور ہنگامی مشقوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ بتایاگیا ہے کہ کوئٹہ میں چرچ حملوں کے نتیجے میں عیسائی برادری پہلے ہی احتجاجی مظاہرہ کررہی ہے جبکہ حکومت اقلیتوں کو تحفظ دینے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain