لاہور (نیوزایجنسیاں) مایہ ناز سابق فاسٹ باﺅلر وقار یونس نے ٹی 10 لیگ کی کامیابی سے متاثر ہو کر 10 اوورز پر مشتمل ٹیسٹ کرکٹ فارمیٹ متعارف کرانے کی تجویز دی تو صارفین نے وہ کچھ کہہ دیا جو انہوں نے کبھی خوابوں میں بھی نہ سوچا ہو گا۔ایک صارف کپل چوہان نے گوگل سرچ کی تصویر شیئر کی جس میں لکھا تھا ”کسی اور کی ٹویٹ کیسے ڈیلیٹ کی جاتی ہے“افتخار الدین نے لکھا ”برائے مہربانی ٹی 20 فارمیٹ کا حسن تباہ نہ کریں۔ ٹی 10 کرکٹ نہیں ہے اور ہمیں اس کی حوصلہ شکنی کرنی چاہئے“ مسرور ہمدانی نے لکھا ”آپ کو سو جانا چاہئے۔ ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ آپ بہت دیر سے جاگ رہے ہیں“ توصیف کا کہنا تھا ”ٹیسٹ کرکٹ کی اپنی خوبصورتی ہے، کسی بھی قسم کی تبدیلی اس کی چمک ختم کر دے گی۔ ایشز یا کوئی بھی بین الاقوامی ٹیسٹ میچ دیکھیں، یہ بہت زبردست ہیں۔
